حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 136 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 136

حقائق الفرقان ۱۳۶ سُورَةُ النَّبَا ہیں ) کا اپنے عامل کے لئے پورا منکسر المزاج ، مطیع و فرمان پذ رمان پذیر بننا ضروری ہے۔ حضرت صاحب کا ایک الہام بھی ان صفحوں میں درج ہے۔ وہ یہ ہے - هُذَا هُوَ التَّرْبُ الَّذِي لَا يَعْلَمُونَ اثراب کے معنے ہم عمر اور ایک ساتھ مٹی میں کھیلنے والوں کے بھی بیان ہوئے ہیں ۔ لِلنَّاسِ فِي مَا يَعْشِقُوْنَ مَذَاهِبُ شَتَّى - ۳۵۔ وَكَاسَادِهَاقًا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱/ اپریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۴) ترجمہ ۔ اور چھلکتے ہوئے پیالے اور بہت سامان ۔ تفسیر۔ کاس بھرے پیالے کو کہتے ہیں۔ جو پیالہ پینے کی چیز سے خالی ہو اسے کاس نہیں کہیں گے۔ پیالہ اتنا بھرا ہو کہ چھلکنے لگے۔ اس پیالہ کو گا سا دھاگا کہتے ہیں۔ ابنِ عباس سے منقول ہے۔ اسْقِنَا وَ اَدْهِقُ لَنَا یعنی پلا ہم کو اور خوب بھر کر پلا ۔ دھات کے معنے پے درپے کے بھی آئے ہیں ادْهَقْتُ الْحِجَارَةَ إِدْهَاقًا میں نے پے در پے پتھر چلائے ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱ اپریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۴) ۳۹- يَوْمَ يَقُومُ الرُّوحُ وَالْمَلائِكَةُ صَفًّا لَا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ الرَّحْمَنُ وَ قَالَ صَوَابًا - ترجمہ ۔ جس دن کلام الہی اور فرشتے صف باندھ کر کھڑے ہوں گے۔ کسی کے منہ سے بات ہی نہ نکلے گی مگر جسے رحمن نے بات کرنے کی اجازت دے دی اور وہ بات بھی معقول کہیں گے ۔ تفسیر - يَوْمَ يَقُومُ الرُّوحُ وَالْمَلَيكَةُ الخ حسن اور قتادہ فرماتے ہیں کہ روح سے بنی آدم اور ارواح ان کی مراد ہیں ۔ لا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ میں عیسویت کے کفارہ کی تردید ہے۔ جن پر روح کے لفظ کا اطلاق ہے۔ وہ سب دست بستہ کھڑے ہیں کہ کلام کرنے کی مجال نہیں۔ کیا روح سے مراد صرف وہ اقنوم لیا جائے ۔ جس نے مسیح کو کہا کہ یہ میرا بیٹا ہے۔ تو پھر بیٹے کی ایسی مٹی پلید لے یہ (علم) ترب وہ ہے جسے (دوسرے) لوگ نہیں جانتے ۔ ۲ لوگ جن سے عشق رکھتے ہیں (ان کے بارہ میں ) مختلف الخیال ہوتے ہیں ۔