حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 135
حقائق الفرقان ۲۴- لبِثِينَ فِيهَا احْقَابًا - ترجمہ ۔ اس میں صدیوں ٹھہریں گے۔ الله سُورَةُ النَّبَا تفسیر احقابًا ۔ اس سے ظاہر ہے کہ جہنم غیر منقطع نہیں جیسا جنت ۔ وہ ایک تادیب گاہ ہے جہاں انسان کی روحانی بیماریوں کا علاج ہوکر اسے بہشتی زندگی بسر کرنے کے قابل بنا دیا ہے۔ بہشت عطاء غیر مجذوذ ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱/اپریل ۱۹۱۲ء صفحه ۳۰۴) ۳۲- إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا - ترجمہ ۔ بے شک دوزخ گھات میں لگی ہوئی ہے۔ تفسیر پاس ہونے والے۔ کامیاب اور بامراد ہونے والے متقین ہی ہیں۔ ۳۴- وَ كَوَاعِبَ أَتْرَابًا - ترجمہ۔ اس میں صدیوں ٹھہریں گے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱/اپریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۴) تفسیر ۔ كَوَاعِبَ جمع كَعْبَةُ کی ہے۔ كَعْبَینِ پیر کے دونوں ٹخنوں کی ہڈی کو کہتے ہیں گواعِبَ سے مراد وہ نو خیز، نو عمر عورتیں ہیں جن کے پستان ٹخنوں کی طرح اُبھر نے پر ہوں۔ ( محاورہ ہے۔ تَكَعَبَتِ الْجَارِيَةُ وَ كَعَبَتِ الْجَارِيَةُ ) - (ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱/ اپریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۴) انراب۔ اس لفظ کا اصل ترب اور تراب سے ہے جس سے مطلب خاکساری اور انکساری ہے۔ طاغین کی سزا کے بالمقابل اتراب یعنی منکسر المزاج عورتوں سے جزاء متقین خوب مناسبت رکھتی ہے۔ اثراب کے لغت کی حقیقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عمل الترب کے اس بیان سے بھی خوب واضح ہوتی ہے۔ جو ازالہ اوہام طبع اول صفحہ ۷۵۰ اور صفحہ ۳۱۲ میں مذکور ہے۔ جہاں آپ نے تسخیر بالنظر کے عمل کو بیان فرمایا ہے۔ اس عمل میں معمول ( جس کو انگریزی میں سبجیکٹ کہتے