حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 82 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 82

حقائق الفرقان ۸۲ سُورَةُ الزُّمَرِ تفسیر وَ انِيبُوا - یہ اس يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا (الزمر:۵۴) کیلئے بطور شرط ہے۔ اللہ کی طرف جھکو ۔ اسلِموالہ ۔ اس جھکنے کا نشان یہ ہے کہ اس کی فرماں برداری کرو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۷) ۵۶ - وَ اتَّبِعُوا أَحْسَنَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكُم مِّنْ رَّبِّكُم مِّنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ بَغْتَةً وَ أَنْتُمْ لَا تَشْعُرُونَ - ترجمہ۔ اور پیروی کر بہتر بات کی جو اتاری گئی تمہاری طرف تمہارے رب کی طرف سے اس سے پہلے کہ تم پر عذاب نازل ہو یکا یک اور تم بے خبر ہی ہو ۔ سنو!اد تفسير - احْسَنَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ ۔ مثال کے لئے سنو! دو حکم ہیں کہ کسی کی ایذارسانی کا بدلہ لے لو۔ دوسرا یہ کہ چشم پوشی کرو ۔ اب یہ عفو احْسَنَ مَا أُنْزِلَ ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ صفت کا شفہ ہے یعنی جو کچھ رب نے اتارا ہے وہ احسن ہی ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۷) أَحْسَنَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمُ ۔ مثلاً بدلہ لینا بھی جائز ہے ۔ اور صبر اور غفر بھی ۔ اب یہ صبر اور معافی دے دینا بہتر ہے۔ اور یہ طریق صلحاء ہے۔ ( تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۹) ۵۸،۵۷ - اَنْ تَقُولَ نَفْسٌ يُحَسْرَثى عَلَى مَا فَرَّطْتُ فِي جَنْبِ اللَّهِ وَإِنْ كُنْتُ لَمِنَ السُّخِرِينَ - أَوْ تَقُولَ لَوْ أَنَّ اللَّهَ هَدْ بَنِي لَكُنْتُ مِنَ الْمُتَّقِينَ - ترجمہ۔ کہیں کوئی جی کہنے لگے ( کہ ہمیں خبر ہی نہ ہوئی ) اور اے افسوس میری اس کو تا ہی پر جو میں نے اللہ کے حق میں کی اور میں تو بس ہنسی ہی کرتا رہا۔ یا کہنے لگے کہ اگر اللہ مجھ کو ہدایت دیتا تو میں ضرور متقیوں میں سے ہو جاتا۔ تفسیر - فرطت ۔ تفریط کے معنے کمی کرنے کے ہیں۔ لَمِنَ الشَّخِرینَ ۔ آجکل ایسے لوگ بہت ہیں جو مذہبی امور کو تمسخر میں اڑاتے رہتے ہیں۔ مِنَ الْمُتَّقِينَ ۔ دکھوں سے بچنے والے ہوتے۔ دراصل تمام دکھوں کا اصل بد صحبت ہے اس ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۷) سے بچو۔