حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 58
حقائق الفرقان ۵۸ سُورَةُ صَ مجھے ایسا ملک عطا فرما جو میرے بعد کسی کو نہ پہنچے ، کچھ شک نہیں کہ تو بہت ہی دینے والا ہے۔ تفسیر ان کی کرسی پر وہ شخص قائم ہوا جس میں دینداری کی روح بھی ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۴) الْقَيْنَا عَلَى كُرْسِيهِ جَسَدًا الثمَّ أَنَابَ - آیا ہے جس سے مراد یہ ہے کہ آپ کا بیٹا نالائق تھا۔ هَبْ لِي مُلْكًا لا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِی سے مراد رضا و قرب الہی کا مقام ہے۔ تشحید الا ذبان جلدے نمبر ۲ ۔ ماہ فروری ۱۹۱۲ء صفحہ ۸۷ ) لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِی : اپنے تقرب کا ملک دو ۔ جو دوسرے کی وراثت میں نہیں آتا انسان اپنے آپ میں ترقی کرے تو بڑی بات ہے۔ ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۷۸) ۳۷، ۳۸ - فَسَخَّرْنَا لَهُ الرِّيحَ تَجْرِى بِأَمْرِهِ رُخَاءَ حَيْثُ أَصَابَ - وَالشَّيْطِينَ كُلَّ بَناءِ وَ غَوَاصٍ ۔ - ترجمہ ۔ پھر ہم نے اس کے تابع کر دی قوت اور اقبال کی ہوا کہ وہ اس کے حکم سے جہاں چاہتا نرم نرم اور آہستہ چلتی ۔ اور شیاطین کو تابع کر دیا عمارتیں بنانے والے غوطہ لگانے والے۔ تفسير وَالشَّيْطِينَ - دُور کا غوطہ لگانے والوں کو کہتے ہیں ۔ شریر آدمی قید بھی ہو سکتے ہیں اور ہنر ور بھی ۔ - تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۷۸) پس مفت کام میں لگادی سلیمان کے ہوا۔ نرم چلتی اس کے (اللہ کے حکم سے جہاں پہنچنا چاہتا۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۵۵ حاشیه ) قرآن کریم میں حضرت سلیمان کے قصہ میں یہ الفاظ کس قدر وضاحت سے بیان کرتے ہیں کہ آپ کا سفر بادی جہازوں کے ذریعہ ہوتا تھا چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ فَسَخَّرْنَا لَهُ الرِّيحَ تَجْرِى بِأَمْرِهِ (ص: ۳۷) ہم نے ہوا کو اس کے کام میں لگایا۔ وہ اس کے حالات اور مقاصد کے موافق چلتی تھی ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کے جہازوں کے سفر میں باد موافق چلا کرتی تھی ۔ اور اس کے سفر