حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 57 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 57

حقائق الفرقان ۵۷ سُورَةُ صَ دکھ کا موجب ہوتی ہیں۔ جیسے عشق ۔ مگر میری یہ حب جو ان گھوڑوں سے ہے یہ پسندیدہ حب ہے کیوں کہ ان سے میں اپنے مولی کو یاد کرتا ہوں حدیث شریف میں آیا ہے الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ آپ خدا تعالیٰ کے فضل و احسان بیان کرنے میں مشغول رہے اتنے میں گھوڑے سامنے سے گزر گئے ( تَوَارَتْ بِالْحِجَابِ ) آپ نے فرمایا انہیں پھر واپس لاؤ۔ جب پھر گزرنے لگے تو آپ ان کی یوں پر ہاتھ پھیرنے لگے۔ گھوڑوں کو پیار کرنے کا یہی طریق ہے۔ اگر مسح کے معنے تلوار مارنے ہی کے ہوں ۔ تو پھر سب سے پہلے وضو کرنے والے ہی اپنی گردن کاٹ لیا کریں۔ ( تشحید الا ذبان جلدے نمبر ۲۔ ماہ فروری ۱۹۱۲ ء صفحہ ۸۷ ) جب ان کے سامنے پچھلے پہر گھوڑے پیش کے گئے تو انہوں نے وعظ فرمایا کہ مجھ کوگھوڑوں کی محبت خدا کیلئے ہے۔ یہاں تک کہ سواران کو جو پھیر رہے تھے وہ اتنی دور لے گئے کہ نظروں سے غائب ہو گئے ۔ آپ نے حکم دیا کہ لوٹاؤ۔ ان گھوڑوں کو تھپکی دیتے تھے فَطَفِقَ مسحا کے یہ معنے ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۴) برا، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۴) ہیں۔ عَنْ ذِكْرِ ربی ۔ اللہ کیلئے جہاد کا سامان ہونے کی وجہ سے گھوڑوں سے پیار کرتے ہیں۔ تَوَارَتْ بِالْحِجَابِ ۔ معائنہ ہو رہا تھا سوار آگے نکل گئے ۔ فرمایا۔ واپس لاؤ۔ فَطَفِقَ مَسحا ۔ جو لوگ اس کے معنے تلوار کرتے ہیں وہ وضو میں وَامْسَحُوا بِرُءُوسِكُمْ کی آیت کی تعمیل بھی اسی طرح کریں کہ اپنے سر پر تلوار چلا لیا کریں۔ تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۷۸) ۳۵ ، ۳۶ - وَ لَقَدْ فَتَنَّا سُلَيْمَنَ وَ الْقَيْنَا عَلَى كُرْسِيهِ جَسَدًا ثُمَّ آنَابَ - قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِي وَهَبْ لِي مُلْكًا لَّا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِّنْ بَعْدِي إِنَّكَ انْتَ الْوَهَّابُ - ترجمہ ۔ اور بے شک ہم نے سلیمان کو آزمایا اور اس کی کرسی پر ایک جسم ڈال دیا۔ اس واسطے سلیمان ہماری طرف رجوع ہوا۔ اور دعا کی اے میرے رب ! مجھے پناہ دے، میری حفاظت کر اور ے گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت تک کے لئے خیر باندھ دی گئی ہے۔