حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 246
حقائق الفرقان ۲۴۶ سُورَةُ الْوَاقِعَةِ سُوْرَةُ الْوَاقِعَةِ مَكَّيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ا۔ ہم سورہ واقعہ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اُس اللہ کے اسم شریف سے جو رحمن و رحیم ہے۔ ۱۹،۱۸ - يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ بِالْوَابِ وَ آبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِّنْ مَّعِينٍ - ترجمہ ۔ ان کے آس پاس پھرتے رہیں گے بچے جو سدا رہیں گے۔ آبخورے اور کوزے اور چھا گئیں اور صاف پانی کے پیالے بھرے ہوئے ۔ تفسیر اور پھرتے ہیں ان کے پاس بچے۔ سدا رہنے والے۔ آبخورے۔ تتیاں اور پیالے ستھرے پانی کے لے کر ۔ ( تصدیق براہین احمد به یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۴۱ حاشیہ ) غلمان جمع ہے غلام کی اور ولد ان جمع ہے ولید کی ۔ یہ دونوں لفظ بیٹوں ۔ جوان خدمتگاروں کے لئے ہیں۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈ ایڈیشن صفحہ ۴۵) اور ان کے ارد گرد عمر دراز بچے کوزوں اور لوٹوں اور خالص نتھرے صاف پانی کو لئے پھریں گے۔ اور اصل بات یہ ہے کہ یہ ایک بشارت ہے۔ جو فتوحات ایران و روم میں اپنے جلال کے ساتھ ظاہر ہوئی۔ جوان اور ادھیڑ شاہی خاندان کے شاہزادے اور شہزادیاں مسلمانوں کے خادم ہوئے۔ مجلد ادھیڑ کو بھی کہتے ہیں جس کے بال سفید ہو گئے ہوں۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۷۴) مُخَلَّدُونَ ۔ جن کی پیشانی کے بال سفید ہوں ۔ ( تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۸۳) ۳۵- وَفُرُشٍ مَرْفُوعَةٍ - ترجمہ ۔ اور اونچے اونچے فرشوں میں ہوں گے۔ ۔ تفسیر - وَفُرُشٍ مَرْفُوعَةٍ - اعلیٰ خاندان کی بیویاں ۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه (۴۸۳)