حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 245 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 245

حقائق الفرقان ۲۴۵ سُورَةُ الرَّحْمَنِ يمَعْشَرَ الْجِنَّ وَالْإِنْسِ ۔۔۔ لَا تَنْفُذُونَ إِلَّا بِسُلْطِين - یہ دنیا کے حاکم تو یہ شان نہیں رکھتے ۔ جب ان کی اطاعت کرتے ہو تو پھر اس احکم الحاکمین کی اطاعت تو ضروری ہے۔ ۴۷۔ وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتُن - ترجمہ اور جو کوئی ڈرا اپنے رب کے حضور میں کھڑے رہنے سے اس کے لئے دو بہشت ہیں ۔ تفسیر قرآن کریم میں وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبَّہ جنین میں دوجنتوں کے وعدے ہم کو دیئے تشحیذ الا ذہان جلدے نمبر ۵ ۔ ماہ مئی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۲۲۹) ہیں۔ ایک دنیوی اور دوم بعد الموت۔ ایک وہ ہے جس کو تو ریت کے پیدائش باب ۱۵:۲۱ میں جنت عدن کہا ہے اور مسلم کی صحیح میں ۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈ ایڈیشن صفحہ ۴۶) جنتن ۔ ایک ایمان کا بدلہ، ایک اعمال کا، ایک دنیا میں ، ایک آخرت میں ، ایک قبر میں ، ایک حشر میں ۔ تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۳) ۵۹۔ كَأَنَّهُنَّ الْيَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ - ترجمہ ۔ وہ عورتیں گویا یا قوت اور مونگا ہوں گی ۔ تفسير كَأَنَّهُنَّ الْيَاقُوتُ وَالْمَرْجَان ۔ ایشیاء کو چک کی عورتیں ایسی ہی ہوتی ہیں۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۳)