حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 219
حقائق الفرقان ۲۱۹ سُورَةُ الطُّورِ مِنْ مَّعِينٍ (الواقعه : ۱۸ - ۱۹) اور ان کے ارد گرد عمر در از بچے کوزوں اور لولؤں اور خالص نتھرے صاف پانی کو لئے پھریں گے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۷۳، ۱۷۴) اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کی پیروی کی ان کی اولاد کو بھی ہم ان سے لاحق کر دیں گے اور ان کے عمل سے کچھ بھی کمی نہ کریں گے ہر شخص اپنی اپنی کمائی کا گرویدہ ہو گا اور ہم ان کو من بھاتے گوشت اور میوے عنایت کریں گے ۔ ان میں ایسے پیالوں کو دور دیں گے جن میں ( بخلاف دنیوی ہے ) بہکنا اور بد خیالات کا اثر نہ ہوگا اور ان کے در مکنون کے ایسے لڑکے بالے ان کے ارد گردا چھلتے کودتے ہوں گے ۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۴۱ حاشیہ ) باری تعالیٰ فرماتا ہے ” بہشتیوں کی اولا دان کے پاس پھرے گی وہاں مومن اولاد کی جدائی کا غم نہ دیکھیں گے اور ان کے لئے نہ ترسیں گے ۔ جب لفظ وَلَا تَأْثِيمُ صریح اس کی صفت میں موجود ہے جس کے معنی ہیں ۔ نہ گناہ میں ڈالنا ۔ پھر آپ کو ایسا نا شایاں خیال کیوں گزرا؟ اس معنی کی تفسیر خود قرآن کریم نے سورہ دھر میں اور لفظوں کے ساتھ کی ہے اور وہاں غلمان کے بدلے وِلْدَان کا لفظ جو ولد یا ولید کی جمع ہے فرمایا ہے ۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۴۱ حاشیہ ) غِلْمَان ۔ اعلیٰ آدمیوں کے بچے ۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ءصفحہ ۴۸۲) وا ٣٠ - فَذَكِّرْ فَمَا أَنْتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنِ وَلَا مَجْنُونٍ - ترجمہ ۔ ( تواے پیارے محمد ) تو نصیحت کرتا رہ تو تو اپنے رب کے فضل و رحمت سے نہ تو کا ہن ہے (اٹکل باز ) نہ دیوانہ۔ تفسیر گاھین : ان لوگوں کی تین عادات ہیں اس طبیعت میں یکسوئی ۲۔ ہر وقت ناپاک رہنا۔ ۳۔ خلوت میں رہتے ہیں ۔ اختلاط سے بچتے ہیں ۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۸۲) ۳۴، ۳۵ - أَمْ يَقُولُونَ تَقَوَّلَهُ بَلْ لَّا يُؤْمِنُونَ - فَلْيَأْتُوا بِحَدِيثٍ مِثْلِةٍ إِنْ كَانُوا صُدِقِينَ - ترجمہ ۔ یا کہتے ہیں کہ اس نے بنا لیا ہے قرآن کو نہیں نہیں بلکہ وہ ایمان نہیں لائیں گے۔ تو ان کو