حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 218 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 218

حقائق الفرقان ۲۱۸ سُورَةُ الطُّورِ ۲۲ تا ۲۵ ۔ وَ الَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتُهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِأَيْمَانِ الْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَ مَا اَلَتُنْهُمُ مِنْ عَمَلِهِم مِّنْ شَيْءٍ كُلُّ امْرِئٍ بِمَا كَسَبَ رَهِينَ وَامْدَادُنْهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَلَحْمٍ مِمَّا يَشْتَهُونَ - يَتَنَازَعُونَ فِيهَا كَأْسًا لا لَغُو فِيهَا وَ لَا تَأْثِيمُ - وَ يَطُوفُ عَلَيْهِمْ غِلْمَانٌ لَهُمْ كَأَنَّهُمْ لُؤْلُو دود و مکنون - ترجمہ ۔ اور جو ایمان لائے اور اُن کی اولاد اُن کی راہ چلی ایمان کے ساتھ تو ہم ان کے پاس ان کی اولاد کو پہنچادیں گے اور ہم کم نہ کریں گے ان کے اعمال میں سے کچھ۔ ہر ایک آدمی اپنے کئے ہوئے میں گروی ہے۔ اور ہم نے میووں اور پھلوں کی جو وہ چاہ رہے ہیں اور گوشت کی ریل پیل کر دی اور مدد دی ہم نے ان کو ۔ اور وہ محبانہ آپس میں چھینا جھپٹی کریں گے ایک دوسرے کے ہاتھ سے پیالے اس میں نہ لغو ہے نہ گناہ ۔ اور ان کے پاس پھرتے آئیں گے نوجوان شہزادے گویا وہ چھپائے ہوئے موتی ہیں ۔ تفسیر ہم مومنوں کے ساتھ ان کی مومن اولاد کو ملا دیں گے اور ان کے عملوں سے کچھ بھی کم نہ کریں گے۔ ہر شخص کو اپنی اپنی کمائی کا بدلہ ملے گا۔ اور ہم انہیں میوے اور ان کے پسند کے گوشت دیں گے اور اس میں ایسے پیالے پئیں گے کہ ان کا نتیجہ بیہودہ خیالات اور بدکاری نہیں اور ان کے ارد گرد موتیوں کے دانہ جیسے بچے پھریں گے۔ باری تعالیٰ فرماتا ہے۔ بہشتیوں کی اولادان کے پاس پھرے گی ۔ وہاں مومن اولاد کی جدائی کا غم نہ دیکھیں گے۔ اور ان کیلئے نہ ترسیں گے۔ اس معنی کی تفسیر خود قرآن کریم ۔ نے سورہ دہر میں اور لفظوں کے ساتھ کی ہے اور وہاں غِلْمَان کے بدلہ ولد ان کا لفظ جو ولد یا ولید کی جمع ہے۔ فرمایا ہے ۔ وَ يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ إِذَا رَأَيْتَهُمْ حَسِبْتَهُمْ لُؤْلُؤًا منثورا (الدھر : ۲۰) اور ان کے اردگرد عمر دراز بچے پھریں گے ۔ تم انہیں دیکھ کر یہی سمجھو کہ بکھرے ہوئے موتی ہیں ۔ يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ بِالْوَابِ وَ آبَادِيقَ وَ كَأْسٍ