حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 172 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 172

حقائق الفرقان ۱۷۲ سُورَةُ الْأَحْقَافِ شاھد کی تنوین واسطے تفخیم و تعظیم کے ہے۔ اور لفظ مین لیہ قابل غور ہے۔ حضرت موسیٰ کا قصہ بتکر ارو کثرت قرآن میں مذکور ہونا۔اس امر کا اشارہ اور اظہار کرتا ہے کہ قرآن اپنے رسول نبی عربی کو مثیل موسی ثابت کرتا ہے۔ ( فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۱۹۷) جو لوگ پیچھے آتے ہیں۔ وہ بڑے خوش نصیب ہوتے ہیں۔ کیونکہ پہلے لوگوں کے حالات ان تک پہنچ جاتے ہیں ۔ پس عقلمند ان سے فائدہ اٹھا کر خود ان غلطیوں میں نہیں پڑتے جن میں وہ پڑ کر ہلاک ہوئے بلکہ ان راہوں پر چلتے ہیں۔ جن پر اگلے چل کر فائز المرام ہوئے۔ حضرت نبی کریم صلعم نے اپنی صداقت کی دلیل پیش کی اور لوگوں کو متوجہ کیا کہ مجھ سے پہلے کئی رسول ہو چکے ہیں ۔ خصوصًا بنی اسرائیل میں سے ایک عظیم الشان اپنے مثیل ہونے کی گواہی دے چکا ہے ۔ وَ شَهِدَ شَاهِدٌ مِنْ بَنِي إِسْرَاءِيلَ عَلیٰ مِثْلِہ ان کے منہاج پر غور کرو تو میرا اصدق کھل جائے گا۔ پھر صحابہ کرام سے بڑھ کر ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم میں جو ولی اللہ آیا اس سے پہلے ہزاروں اولیاء اللہ گزر چکے ہیں۔ ان کی کتابیں ہمارے پاس محفوظ ہیں ۔ تمام دنیا کی رسالتیں کھل کر ہم تک پہنچ چکی ہیں۔ مجوسیوں، یہودیوں ، نصرانیوں ، ہندؤوں کے پیغمبروں اور ان کے مذہب کی کتابیں مل سکتی ہیں ۔ پس ایسے وقت میں اگر کوئی تقوی سے لبریز دل لے کر غور کرتا تو اس فرستادہ الہی کی شناخت میں اسے کیا مشکل تھی۔ آسمان سے نزول کے معنے بھی ایلیاء کی پیشگوئی یوحنا میں پوری ہونے سے حل ہو چکے ہیں۔ ملا کی نبی باب ۴ آیت ۵ میں ارشاد ہوتا ہے۔ دیکھو ۔ خداوند کے بزرگ اور ہولناک دن کے آنے سے پیشتر میں ایلیا نبی کو تمہارے پاس بھیجوں گا اور وہ باپ دادا کے دلوں کو بیٹوں کی طرف اور بیٹیوں کے دلوں کو ان کے باپ دادوں کی طرف مائل کرے گا۔ یہ پیشگوئی ہے۔ اس کے پورا ہونے کا حال متی باب ۱۱ آیت ے میں پڑھو ۔ الیاس جو آنے والا تھا۔ یہی ہے۔ چاہو تو قبول کرو۔ انجیل مرقس باب ۹ ورس ۱۱۔ ۱۳ میں یہی مضمون ہے۔ ( تشحید الا ذبان جلدے نمبر ۴۔ ماہ جولائی ۱۹۱۲ء صفحہ ۱۷۹۔۱۸۰) شَاهِدٌ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ - یعنی حضرت موسیٰ پیشگوئی فرما چکے ہیں ۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۱)