حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 145
حقائق الفرقان ۱۴۵ سُورَةُ الزُّخْرُفِ ٣- وَمَنْ يَعْشُ عَنْ ذِكْرِ الرَّحْمَنِ نُقَيِّضُ لَهُ شَيْطَنَا فَهُوَ لَهُ قَرِينٌ ۔ ترجمہ ۔ اور جو کوئی رحمن کے ذکر سے غفلت کرے ہم اس پر مقرر کر دیتے ہیں ایک شیطان تو وہ اس کے ساتھ ساتھ رہتا ہے۔ تفسیر۔ اور جو کوئی آنکھیں چرا وے رحمان کی یاد سے ہم اس پر تعین کریں ایک شیطان پھر وہ ہے اس کا ساتھی۔ ( فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۳۲۱ حاشیه ) ۴۳- أَوْ نُرِيَنَّكَ الَّذِي وَعَدْنَهُمْ فَإِنَّا عَلَيْهِمْ مُّقْتَدِرُونَ - ترجمہ ۔ یا تجھ کو وہی دکھا دیں گے جو ہم نے ان سے پیشگوئیاں کہہ رکھی ہیں کیونکہ ہم تو ان پر بڑا اختیار رکھتے ہیں ۔ تفسیر او نُرِيَنَّكَ یہ الہام کا طرز ہے۔ اب تو مسلمان بھی اعتراض کرتے ہیں کہ یقینی بات نہیں بتائی ۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۰) ۵۲۔ وَ نَادَى فِرْعَوْنُ فِي قَوْمِهِ قَالَ يُقَوْمِ أَلَيْسَ لِي مُلْكُ مِصْرَ وَ هُذِهِ الْأَنْهُرُ تَجْرِي مِنْ تَحْتِى أَفَلَا تُبْصِرُونَ - ترجمہ ۔ اور ڈھنڈوری پٹوادی فرعون نے اپنی قوم میں اور کہلا یا اے میری قوم! کیا مصر کا ملک میری سلطنت نہیں اور یہ نہریں جو بہہ رہی ہیں ہمارے مکانوں کے نیچے کیا تم کو دکھتا ہی نہیں ۔ تفسیر۔ اے میری قوم ۔ کیا تم نہیں دیکھتے ۔ ملک مصر کا میں مالک ہوں اور یہ ند ۔ ہوں اور یہ ندیاں میرے نیچے بہتی ہیں ۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۶ حاشیہ ) ۵۳، ۵۴ - اَمْ أَنَا خَيْرٌ مِّنْ هُذَا الَّذِي هُوَ مَهِينٌ وَلَا يَكَادُ يُبِينُ - فَلَوْلَا الْقِيَ عَلَيْهِ أَسْوِرَةٌ مِنْ ذَهَبٍ أَوْ جَاءَ مَعَهُ الْمَلائِكَةُ مُقْتَرِنِينَ - ترجمہ ۔ ہاں میں بہتر ہی ہوں اُس شخص سے جو ایک ذلیل آدمی ہے ( یعنی موسیٰ ) یہ تو بات بھی صاف نہیں کر سکتا۔ پھر کیوں نہیں ڈالے گئے اس پر سونے کے کنگن یا اس کے ساتھ فرشتے ہوتے صفیں باندھ کر۔