حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 144
حقائق الفرقان ۱۴۴ سُورَةُ الزُّخْرُفِ دنیاوی عزتوں کی تقسیم الہی ارادوں اور اس کے قدرتی اسبابوں سے ہو رہی ہے۔ اور تمہاری عقلیں وہاں پوری حاوی نہیں ۔ ایسے ہی روحانی عزت بھی جس کا اعلیٰ حصہ نبوت ورسالت ہے۔ تمہاری غلط منطق سے کسی کو نہیں مل سکتی ۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۴۴-۲۴۵) ۳۴- وَلَوْ لَا أَنْ يَكُونَ النَّاسُ اُمَّةً وَاحِدَةً تَجَعَلْنَا لِمَنْ يَكْفُرُ بِالرَّحْمَنِ لِبُيُوتِهِمْ سُقْفًا مِنْ فِضَّةٍ وَ مَعَارِجَ عَلَيْهَا يَظْهَرُونَ - ترجمہ ۔ اور اگر ایسا نہ ہوتا کہ لوگ ایک ہی جماعت ہو جائیں گے ) کافر و مومن حرص کے سبب سے ) تو البتہ رحمن کے منکروں کے گھروں کی چھت ہم چاندی ہی کی بنا دیتے اور سیٹریئیں بھی کہ وہ اس پر چڑھیں ۔ تفسیر ۔ تَجَعَلْنَا لِمَنْ يَكْفُرُ ۔ آخر کا فر بھی جو محنت کرتے ہیں ۔ان کا معاوضہ دنیا میں اجر پاتے ہیں ۔ ( تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۰) ٣٦ وَزُخْرُفًا وَإِنْ كُلُّ ذَلِكَ لَمَّا مَتَاعُ الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةُ عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُتَّقِينَ ۔ ترجمہ ۔ اور سونے کے بھی ( گھر بنا دیتے ) اور یہ سب کیا ہے دنیا کی چند روزہ زندگی کا گزران ہے اور تیرے رب کے نزدیک متقیوں کے لئے انجام بخیر ہے۔ تفسیر۔ عاقبت اندیش اللہ تعالیٰ کی صفت عدل اور رحم اور صفت فوقیت علی الکل پر ایمان رکھنے والا فتح و نصرت کا مالک صرف اللہ تعالیٰ کو یقین کرنے والا ۔ تمام نظام عالم کا قابض اور متصرف صرف ایک اله الحق ۔ قدوس رب کو سمجھنے والا اللہ تعالیٰ ہی کو حق اور راستی کا حامی اور مددگار جاننے والا جانتا ہے کہ النبی امداد انجام کار راست بازی کے ساتھ ہے۔ حق ہی کی عمارت مستحکم چٹان پر قائم ہے۔ سچائی کامیابی سے مال کار علیحدہ نہیں ہوتی ۔ اور وہ الہام البی بالکل سچ ہے جس میں ہے۔ وَالْآخِرَةُ عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُتَّقِينَ (الزخرف: ٣٦) لے آخر کار کامیابی خدا کے پاس پر ہیز گاروں ہی کا حصہ ہے۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۳)