حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 136 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 136

حقائق الفرقان ۱۳۶ سُورَةُ السُّورى اور فروگزاشتوں کے خیال سے اپنے آپ کو عذاب میں ڈالو۔ بلکہ سچے اسباب کی تلاش کرو اور الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۶ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۸ء صفحه ۶) مشوروں سے کام لو۔ ۱ - وَجَزَؤُا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَ أَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الظَّلِمِينَ - ترجمہ ۔ اور برائی کا بدلہ برائی ویسی ۔ پھر جو کوئی معاف کر دے اور سنوار کرلے ( یعنی عفو بالاصلاح ہو ) تو اس کا ثواب اللہ کے ذمہ ہے کچھ شک نہیں کہ وہ پسند نہیں کرتا بے جا کام کرنے والوں کو۔ تفسیر اور برائی کا بدلہ برائی ویسی ہے۔ پھر جو کوئی معاف کرے اور ے اور سنوارے سو اس کا ثواب ہے اللہ کے ذمے۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۵۲ حاشیه ) فَمَنْ عَفَا وَ أَصْلَحَ فَاجْرُهُ عَلَى اللهِ - جس نے درگزر کی اور سنور گیا تو اس کا اجر اللہ پر ہے۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۲ حاشیہ ) ۵۲ - وَ مَا كَانَ لِبَشَرٍ أَنْ يُكَلِّمَهُ اللهُ إِلَّا وَحْيَا أَوْ مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ أَوْ يُرْسِلَ رَسُولًا فَيُوْحِيَ بِإِذْنِهِ مَا يَشَاءُ إِنَّهُ عَلَى حَكِيمٌ - ترجمہ ۔ اور کسی بشر کی طاقت نہیں کہ اللہ اس سے بات کرے (یعنی روبرو ) مگر وحی کے ذریعہ سے یا پردے کے پیچھے سے ( رؤیا و کشف کے ذریعہ سے ) یا کسی رسول و فرشتے کو بھیج دے۔ پھر وہ پہنچادے اللہ کے حکم سے جو اللہ چاہے، بے شک اللہ بڑے مرتبے والا حکمت والا ہے۔ تفسیر - أَوْ مِنْ وَرَائی حِجَاب ۔ مثلاً کوئی نقشہ دکھایا جاوے۔ تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۰) براہمو لوگوں کو دیکھو تو خدا تعالیٰ کی بڑی تعریفیں کریں گے مگر خدا تعالیٰ کی اس صفت سے ان کو قطعاً انکار ہے۔ جس سے وہ ہدایت نامے دنیا میں بھیجتا اور انسان کو غلطیوں سے بچانے کے لئے رہنمائی کرتا ہے اور نہیں مانتے کہ يُرْسِلَ الرَّسُول بھی خدا تعالیٰ کی کوئی صفت ہے۔ الحکم جلد ۳ نمبر ۱۶ مورخه ۵ رمئی ۱۸۹۹ صفحه (۴)