حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 135
حقائق الفرقان الله سُورَةُ الشُّورى ۳۹- وَ الَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِرَبِّهِمْ وَأَقَامُوا الصَّلوةَ وَ أَمْرُهُمْ شُورَى رورود بينهم وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ - ترجمہ ۔ اور جنہوں نے حکم مانا اپنے رب کا اور نماز کو ٹھیک درست رکھا اور آپس کے مشورہ سے کام کیا اور ہمارے دیئے ہوئے میں سے کچھ خرچ کرتے ہیں ۔ تفسیر اور ایمان والے وہ جنہوں نے حکم مانا اپنے رب کا اور درست رکھی نماز اور ان کی حکومت ہے مشورے سے آپس میں ۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۵۶ حاشیه ) أَمْرُهُمْ شُورَى بَيْنَهُمْ وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ و مِمَّا - اوران ا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ ۔ اور ان کی حکومت باہمی مشورہ سے ہوتی اور کچھ ہمارا د یا خرچ کرتے ہیں۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۲۲۴) ہندوستان میں بارہ ریاستیں ہمارے دیکھتے دیکھتے تباہ ہو گئی ہیں ۔ کئی معزز گھرانے مرتد اور بے دین ہو گئے ہیں ۔ اسلام پر اعتراضات کا آرا چلتا ہے ۔ مگر کسی کو گھبرا نہیں ۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ یہی کہ لوگ اپنے اپنے نفسانی ہم وحزن میں مبتلا ہیں اور سچے اسباب اور ذرائع ترقی کی تلاش سے محروم و بے نصیب ہیں ۔ پس دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالی عجز سے بچاوے اور بقدر فہم و فراست تهیه اسباب کرنا ضروری ہے اور پھر اس کے ساتھ مشورہ کرنا چاہیے۔ قرآن شریف کا حکم ہے کہ آمُرُهُمْ شُوری بَيْنَهُم - مشورہ کرنا ایسا پاک اصول ہے کہ اس کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف سے نصرت اور برکت عطا ہوتی ہے اور انسان کو ندامت نہیں ہوتی مگر خود پسندی اور کبر ایسی امراض ہیں کہ انہوں نے شیطان اور انسان دونوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ دیکھو ہر انسان ایسی پختہ عقل اور فہم رسا کہاں رکھتا ہے کہ خود بخود اپنی عقل سے ہی ساری تدابیر کر لے۔ اور کامیاب ہو جاوے۔ یہ ہر ایک انسان کا کام نہیں ۔ اسی واسطے مشورہ کرنا ضروری رکھا گیا۔ نا تجربہ کار تو نا تجربہ کا رہی ہے۔ مگر اکثر اوقات بڑے بڑے تجربہ کار بھی مشورہ نہ کرنے کی وجہ سے سخت سے سخت ناکامیوں میں مبتلا ہو کر بڑی بڑی ندامتیں برداشت کرتے ہیں ۔ پس خود کو موجودہ ناکامیوں کے بہت فکروں میں ہلاک نہ ہونے دو۔ اور نہ گزشتہ کاہلیوں