حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 120
حقائق الفرقان ال۔ سُورَة حم السجدَةِ اسی طرح یاد رکھو کہ کلام بھی دو قسم کا ہوتا ہے۔ ایسا ہی نطق بھی دو قسم کا ہوتا ہے۔ ایسے ہی شہادت، تحدیث اور قول کے اقسام بھی ہوتے ہیں ۔ تم ایوروید تو پڑھے ہوئے نہیں مگر سنو ! ایک آتشک کا مارا ہوا ہمارے سامنے آتا ہے تو اس کے ہاتھ اور پاؤں کے نقش و نگار جو آتشک سے پیدا ہوتے ہیں اور اس کے آنکھ کان کی حالت صاف صاف گواہی دیتی ہے کہ یہ آتشک کا مبتلا ہے۔ ایک شخص مجلوق اور جریان کا مبتلا ہمارے سامنے آتا ہے اس کا آنکھ سے ہم پتہ لگا سکتے ہیں اور اسی طرح ہزاروں بیماروں میں یہ امر مشہود ہے۔ پھر کیا علیم وخبیر ذات پاک کے سامنے ہی سمع و بصر گواہی نہیں دے سکتے ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۵۱،۱۵۰) ۲۴ - وَ ذَلِكُمْ ظَنُّكُمُ الَّذِي ظَنَنْتُمْ بِرَبِّكُمْ أَرْداكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ مِّنَ الْخَسِرِينَ - ترجمہ ۔ اور یہ بدگمانی (یعنی اللہ نادان ہے خبیر نہیں ) جو تم نے اپنے رب کے حق میں کی ۔ اُس نے تو ہم تم کو تباہ ہی کر دیا اب تو تم بڑے نقصان میں آگئے ۔ تفسیر اور اسی گمان نے جو تم نے اپنے رب سے کیا تمہیں ہلاک کیا۔ پھر تم زیاں کا رہو گئے ۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۶ حاشیہ ) ٢٦ - وَقَيَّضُنَا لَهُمْ قُرَنَاءَ فَزَيَّنُوا لَهُم مَّا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَ حَقَّ عَلَيْهِمُ الْقَوْلُ فِي أُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ إِنَّهُمُ كَانُوا خَسِرِينَ - ترجمہ۔ اور پھر یہ بھی ہے کہ ہم نے تعینات کر دیئے ان پر ہم نشین تو انہوں نے پسند کر دکھائے ان کے کھلے اور چھپے کام اور ان پر ثابت ہو گئی پیش گوئی عذاب کی اُن اُمتوں کے ساتھ جو پہلے گزر چکے ہیں۔ امراء، غرباء میں سے کچھ شک نہیں کہ وہ سب کے سب نقصان پانے والے تھے۔ تفسیر۔ اور لگا دی ہم نے ان پر تعیناتی۔ پھر انہوں نے بھلا دکھا یا ان کو جو اُن کے آگے اور ان کے پیچھے اور ٹھیک پڑی ان پر بات مل کر سب فرقوں میں جو ہو چکے ہیں ان سے آگے جنوں کے اور آدمیوں کے وے۔ دے تھے ٹوٹے والے ۔ ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۲۰ حاشیه )