حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 119 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 119

حقائق الفرقان ۱۱۹ سُورَة حم السجدَةِ دانہ کب تک تیار ہو کر کھانے کے قابل ہو گا ؟ اس عزیز نے جواب دیا۔ کئی مہینے کے بعد پک کر کھانے کے قابل ہوگا۔ تب میں نے کہا اس کے دانہ کو کون بناوے گا ا؟ اس نے جواب دیا۔ وہی ۔ جسے القادر ، قادر مطلق ، سرب شکتیمان، جگدیشر کہتے ہیں۔ میں نے کہا وہ ایک کن میں سب کچھ پیدا کر سکتا ہے۔ کیونکر مانا جاوے کہ وہی ایسی قدرت والا دانوں کے بنانے میں اتنی دیر کرے ۔ تب اس عزیز نے کہا۔ صاحب یہ اس کی خواہش ۔ اچھا۔ اس کی مرضی ہے۔ اور ساتھ ہی ہنس دیا اور کہا کہ جواب ہو گیا۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۸۴ تا ۱۸۹) ۱۸ - وَ أَمَّا ثَمُودُ فَهَدَيْنَهُمْ فَاسْتَحَبُّوا الْعَمَى عَلَى الْهُدَى فَأَخَذَتْهُمُ صُعِقَةُ الْعَذَابِ الْهُونِ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ - ترجمہ ۔ لیکن نمود کو ہم نے راستہ بتلایا تو انہوں نے اندھا رہنے کو اچھا سمجھا راستہ دیکھنے سے۔ تو اُن کو ذلت کے عذاب نے پکڑ لیا اُن بُرے کرتوتوں کی وجہ سے جو وہ کرتے تھے۔ تفسیر اور جو نمود تھے سو ہم نے ان کو راہ بتائی پھر ان کو خوش لگا اندھے رہنا۔ سوجھنے سے۔ ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۲۶ حاشیہ ) ۲۱ - حَتَّى إِذَا مَا جَاءُوهَا شَهِدَ عَلَيْهِمْ سَمْعُهُمْ وَ وَ أَبْصَارُهُمْ وَجُلُودُهُمْ بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ - ترجمہ ۔ یہاں تک کہ جب دوزخ پر پہنچ جائیں گے تو ان کے کان گواہی دیں گے ( یا ان کے مخبر ) اور ان کی آنکھیں (ان کے جاسوس ) اور ان کی جلدیں ( عام یا عضو مخصوص ) ان اعمال کی جو وہ کرتے تھے۔ تفسير - شَهِدَ عَلَيْهِمْ بهِمْ سَبْعُهُمْ وَ أَبْصَارُهُمْ وَجُلُودُهُمْ (حم السجدة: ٢١) نَخْتِمُ عَلَى أَفْوَاهِهِمْ (لیس : ۶۶) یہ بڑی عجیب بات ہے کہ آدمی کے ہاتھ پاؤں وغیرہ زبان کا کام دیں گے۔ یہ ڈھکونسلا ہے۔ قرآنی بہشت خراب خانہ ہے۔ الجواب۔ شہادت تحریری بھی ہوتی ہے اور تقریری بھی۔ اور تقریر زبان سے اور ایماء و کنایہ سے بھی ۔ ا ہم مہر لگا دیں گے ان کے منہ پر ۔