حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 109
حقائق الفرقان ۱۰۹ سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ کرنے سے پیدا ہوتی ہیں جُبِلَتِ الْقُلُوبُ عَلَى حُبِّ مَنْ أَحْسَنَ إِلَيْهَا - کامل علم والے، کامل قدرت والے، کامل احسانوں والے کی محبت خود بخود آ جاتی ہے۔ اور پھر اس محبت کرنے والے میں فرماں برداری پیدا ہوتی ہے جو تمام سکھوں کی موجب ہے۔ پہلے اپنے احسان بیان فرماتا ہے۔ وَ عَلَى الْفُلْكِ تُحْبَلُونَ ۔ پہلے بری سفر کا ذکر کیا۔اب بحری سفر کے ذرائع بتائے ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۱۸ دسمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۲۰) -۸۲- وَيُرِيكُمْ أَيْتِهِ فَأَى أَيْتِ اللَّهِ تُنْكِرُونَ - ترجمہ ۔ اور اللہ تم کو دکھاتا ہے اپنی نشانیاں تو تم اللہ کی کون کون سی نشانیوں کا انکار کرو گے۔ تفسیر وَيُرِيكُمُ ايته- ایک مقناطیسی سوئی کے طفیل اندھیری راتوں میں بڑے بڑے سمندروں میں سفر ہوتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۸ / دسمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۲۰) أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ كَانُوا أَكْثَرَ مِنْهُمْ وَأَشَدَّ قُوَّةً وَاثَارًا فِي الْأَرْضِ فَمَا أَغْنَى عَنْهُمْ مَا كَانُوا يَكْسِبُونَ - ترجمہ ۔ کیا ان لوگوں نے ملک میں سیر نہیں کی کہ دیکھتے کیسا انجام ہوا اُن سے اگلوں کا ۔ وہ اُن سے زیادہ تھے اور بہت سخت تھے طاقت میں اور ان ملک و املاک میں جو چھوڑ گئے تو ان کے کچھ کام نہ آیا جو وہ کمایا کرتے تھے۔ تفسیر - أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ - کتابوں کے ذریعے بھی سیر فی الارض ہو سکتا ہے۔ فَمَا أَغْنَى عَنْهُمْ - تاتاریوں، پٹھانوں نے کتنے ممالک فتح کئے ۔ پھر ایرانیوں نے اپنی ملکداری کا کہاں تک سکہ بٹھایا کہ اب تک اس کے آثار باقی ہیں ۔ فارسی زبان اب بھی گاؤں میں پڑھائی جاتی ہے۔ مگر آخر تنزل آیا ۔ اب وہ طمطراق ، وہ شوکت ، وہ شان کہاں گئی ۔ خدا جب مٹانے پر آیا تو وہ ساز و سامان کچھ بھی کام نہ آیا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۱۸ دسمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۲۰)