حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 89 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 89

حقائق الفرقان ۸۹ سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ ۴۵ - بَلْ مَتَّعْنَا هَؤُلَاءِ وَآبَاءَهُمْ حَتَّى طَالَ عَلَيْهِمُ الْعُمُرُ أَفَلَا يَرَوْنَ انَّا نَاتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا أَفَهُمُ الْغَلِبُونَ - ترجمہ ۔ ہاں بات اتنی ہے کہ ہم نے ان کو فائدہ پہنچایا ہے اور ان کے باپ دادا کو یہاں تک کہ ان کی عمر بہت ہو گئی تو کیا یہ لوگ اس بات کو بھی نہیں دیکھتے کہ ہم زمین کو گھٹاتے چلے آ رہے ہیں اس کے ہر طرف سے تو کیا وہ غالب ہونے والے ہیں ۔ تفسیر - أطرافها - امراء وغرباء - شرفاء وضعفاء ۔ سب طبقے کے لوگوں سے آدمی نکل کر اس دین میں شامل ہو رہے ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ر جون ۱۹۱۰ صفحه ۱۷۲) تَأْتِي الْأَرْضَ تَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا (الانبياء :(۴۵) کیسے واضح طور پر پورا ہو رہا ہے۔ اعلیٰ درجہ کے عظیم الشان لوگ طرف کہلاتے ہیں اس لئے کہ وہ ایک طرف ہو کر بیٹھتے ہیں۔ اور ادنی درجہ کے لوگوں میں سے بعض سلیم الفطرت ہوتے ہیں وہ بھی طرف کہلاتے ہیں یعنی تمہارے اعلیٰ اور ادنی درجہ کے لوگوں میں سے یا یہ کہو کہ ہر طبقہ اور ہر درجہ میں سے جو عظیم الشان اور سلیم الفطرت لوگ ہیں وہ سب کے سب اسلام میں داخل ہو کر تمہاری جمعیت کو دن بدن کم کر رہے ہیں ۔ الحکم جلد ۵ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۱ء صفحه ۶) ۴۶- قُلْ إِنَّمَا انْذِرُكُمُ بِالْوَحِي وَ لَا يَسْمَعُ الصُّمُّ الدُّعَاءَ إِذَا مَا يُنْذَرُونَ - ترجمہ ۔ کہہ دے بس میں تو تم کو وحی کے مطابق ڈرا رہا ہوں اور بہرے سنتے ہی نہیں پکارنے کو جب وہ ڈرائے جاتے ہیں۔ تفسیر - انْذِرُكُمْ بالوجی ۔ انبیاء قیاس سے پیشگوئیاں نہیں کرتے بلکہ وہ جو کچھ اس بارے میں کہتے ہیں ۔ اعلام النبی سے کہتے ہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۷۲) لے ہم زمین کو گھٹاتے چلے آ رہے ہیں اس کے ہر طرف سے۔