حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 88
حقائق الفرقان ۸۸ سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ موقع عیسی کے بارے میں یہ قول بھول جاتے ہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ صفحه ۱۷۲) وَ نَبْلُوكُم بِالشَّرِّ وَالْخَيْرِ فِتْنَةً ۔ اور ہم امتحان کے طور پر تمہیں بدی اور نیکی میں مبتلا کرتے ہیں۔ ( نور الدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۰۴) ۴۳، ۴۴- قُلْ مَنْ يَكْلَؤُكُمْ بِالَّيْلِ وَالنَّهَارِ مِنَ الرَّحْمَنِ بَلْ هُمْ عَنْ ذِكْرِ رَبِّهِمْ مُّعْرِضُونَ - أَمْ لَهُمُ الِهَةٌ تَمْنَعُهُم مِّنْ دُونِنَا لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَ أَنْفُسِهِمْ وَلَا هُمْ مِنَّا يُصْحَبُونَ - ترجمہ ۔ کہہ دے کہ تمہاری کون حفاظت کرتا ہے رات کو اور دن کو رحمن سے ( یعنی عذاب سے رحمٰن کے ) ہاں یہ لوگ تو اپنے رب کی یاد سے یا قرآن سے منہ ہی پھیرتے ہیں۔ کیا ان کے ہمارے سوا کوئی اور بھی معبود ہیں جو ان کو تکالیف سے بچاتے ہیں وہ تو اپنی مدد بھی آپ نہیں کر سکتے اور نہ ان کو ہماری طرف سے بھی کچھ مدد ہوتی ہے۔ تفسیر - يَعْلَؤُكُمْ - يَحْفَظُكُمْ نگہبانی کرتا ہے۔ لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَ اَنْفُسِهِمْ ۔ دنیا میں جس قدر معبود بنائے گئے ہیں وہ خود مصیبتوں میں گرفتار ہوئے ۔ دکھوں میں مبتلا ہوئے تا یہ ثابت ہو کہ اللہ تعالیٰ کے سوائے کوئی کسی کے دکھ دور کرنے والا نہیں۔ وَلَا هُمْ مِنَّا يُصْحَبُونَ ۔ یہ پیشگوئی ہے کہ تمہیں بتوں کی مدد کا بھروسہ ہے۔ وہ تمہاری مدد کیا کریں گے۔ ان کی تو اپنی خیر نظر نہیں آتی۔ يُصْحَبُونَ - صاحب دیئے جائیں گے۔ يُنْصَرُونَ ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ صفحه ۱۷۲)