حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 76
حقائق الفرقان ۷۶ سُورَةُ طَهُ ۱۳۳ - وَأَمُرُ أَهْلَكَ بِالصَّلوةِ وَ اصْطَبِرُ عَلَيْهَا لَا نَسْأَلُكَ رِزْقًا نَحْنُ نَرْزُقُكَ وَالْعَاقِبَةُ لِلتَّقْوى - ترجمہ ۔ اور تو اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دے اور لگا تار کہتا چلا جا۔ ہم تجھ سے کھانا نہیں مانگتے خود ہی تجھ کو روزی دیتے ہیں۔ اور انجام بخیر متقیوں کا ہے۔ تفسیر ۔ وَأَمر - حکم کرتے رہو۔ اصطبر - استقلال سے حکم کرتے رہو اور آپ نماز پر پکے رہو۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۰) ۱۳۴ - وَقَالُوا لَوْ لَا يَأْتِينَا بِآيَةٍ مِّنْ رَّبِّهِ ۖ أَوَ لَمْ تَأْتِهِمْ بَيِّنَةُ مَا فِي الصحف الأولى ۔ ترجمہ ۔ اور کافر کہتے ہیں کہ یہ لے آتا کیوں نہیں ہمارے پاس کوئی نشان اپنے رب کی طرف سے۔ کیا ان کے پاس کوئی نشانی نہیں پہنچی اگلی کتابوں کی ۔ تفسیر - بَيْنَةُ مَا فِي الصُّحُفِ الأولى - سب سے بڑا بینہ تو یہ ہے کہ دنیا میں جس قدر کتا ہیں الہی کہلاتی ہیں ان سب میں جس قدر صداقتیں ہیں وہ اس قرآن مجید میں موجود ہیں ۔ حالانکہ نبی امی ہے اور عرب میں کوئی بیت العلوم کوئی کتب خانہ تک نہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۰) ۱۳۵ - وَ لَوْ أَنَّا اَهْلَكُنْهُمْ بِعَذَابٍ مِّنْ قَبْلِهِ لَقَالُوا رَبَّنَا لَوْ لَا أَرْسَلْتَ إِلَيْنَا رَسُولًا فَنَتَّبِعَ ايْتِكَ مِنْ قَبْلِ أَنْ نَذِلَّ وَنَخْزَى - ترجمہ ۔ اور اگر ہم ان کو ہلاک کر ڈالتے کسی عذاب سے رسول کے آنے سے پہلے تو کہتے اے ہمارے رب تو نے کیوں نہ بھیجا ہماری طرف کوئی رسول تو ہم پیروی کرتے تیری آیتوں کی اس سے پہلے کہ ہم ذلیل اور رسوا ہوں۔ تفسیر لولا أَرْسَلْتَ إِلَيْنَا رَسُولًا - اللہ تعالیٰ نے اس اتمام حجت کیلئے اب مجددین کا سلسلہ