حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 67 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 67

حقائق الفرقان ۶۷ سُورَةُ طَهُ کریں پھر فکر کریں کہ کس تدبیر سے لوگ سمجھیں ۔ اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرمایا کہ آپ پہلے قرآن سنیں ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُ القيمة:۲۰) پھر ہمارے ذمہ اس کا سمجھانا ہے۔ پھر ایسے دل تیار کرنا جو اس کی تعمیل کریں اس آیت کے متعلق ایک یہ نکتہ بھی ہے کہ واعظ کے لئے وعظ میں سب سے مقدم قرآن مجید ہے اور اس کے بعد اس کی اپنی تقریر ۔ قرآن مجید کی پیشگوئیوں کو پورا ہوتے ہوئے دیکھنے کی جلدی نہ کر۔ وَقُلْ رَّبِّ زِدْنِي عِلْمًا ۔ جب اس بادشاہ کے لئے یہ حکم ہے۔ تو ہماری کیا بساط ہے اس لئے میں قرآن شریف پڑھتے ہوئے یہ دعا بالالتزام پڑھتا ہوں اور اس کے ساتھ یہ دعا ئیں ملاتا ہوں۔ (1) سُبْحَنَكَ لَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَيْتَنَا (البقرة: ۳۳) (۲) اهْدِنِي لِمَا الْخَتَلِفَ فِيهِ مِنَ الْحَقِّ بِإِذْنِكَ إِنَّكَ تَهْدِي مَنْ تَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ (۳) رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِی۔ وَيَيْسِرُ لِي أَمْرِي (طه: ۲۷،۲۶)۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۹) صاحب شرع اسلام تک کو رغبت دلاتا ہے کہ وہ دائمی اور ابدی ترقیات کیلئے ہمیشہ دعا مانگتا رہے۔ اور ترقی علم چاہتا ر ہے۔ جیسے فرمایا ۔ قُلْ رَّبِّ زِدْنِي عِلْمًا (طه: ۱۱۵) کہہ اے میرے رب ! میرے علم میں ترقی بخش۔ بد (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۶) پہلا الہام جو ہمارے سید و مولی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہوا وہ بھی اِقْرَأْ بِاسْمِ ريك (العلق :(۲) ہی تھا اور پھر رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا کی دعا تعلیم ہوتی ہے۔ اس سے معلوم ہوسکتا ہے کہ علم کی کس قدر ضرورت ہے۔ سچے علوم کا مخزن قرآن شریف ہے تو دوسرے لفظوں میں یوں کہہ سکتے ہیں کہ قرآن شریف کے پڑھنے اور سمجھ کر پڑھنے اور عمل کے واسطے پڑھنے کی بہت بڑی ضرورت ہے۔ اور یہ حاصل ہوتا ہے تقوی اللہ سے۔ مامور من اللہ کی پاک صحبت میں رہ کر ۔ یہ وہ لوگ ہوتے ہیں۔ ے پھر اس کا سمجھانا ہم پر فرض ہے۔ ۲ آپ کی ذات بے عیب، بڑی خوبیوں والی ہے جو تو نے ہمیں بتا دیا ہے اس کے سوائے ہمیں کچھ معلوم نہیں۔ سے اے میرے رب ! تو میرا سینہ کھول دے۔ اور میرے لئے میرا کام آسان کر دے۔ ے اپنے رب کے نام سے پڑھ۔