حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 46
حقائق الفرقان ۴۶ سُورَةُ طَهُ اخطی وہ خیالات ہیں جو آج سے مثلاً دس برس یا بیس برس بعد انسان کے دل میں پیدا ہوں گے جن کی اس انسان کو بھی خبر نہیں کہ وہ کیا ہوں گے لیکن اللہ تعالیٰ اس اخطی کو بھی جانتا ہے۔ پس کیا ہی خوش قسمتی انسان کی ہے کہ اس ستر اور اخفی سے آگاہ اور واقف کا ر ذات نے اس کے واسطے ایک کتاب عطا فرمائی ۔ جب یہ لوگ پیدا بھی نہ ہوئے تھے اس وقت سے خدائے علیم نے ان کی ضروریات روحانی کے پورا کرنے کے واسطے یہ کتاب نازل فرمائی۔ ( بدر جلد ۷ نمبر ۳۱ مورخه ۳ ا ر اگست ۱۹۰۸ صفحه (۹) فضیلت علم سب سے اول یہ دیکھنا ضروری ہے کہ علم ہے کیا چیز اور وہ کیسی نعمت ہے۔ پھر دینی سے یہ طور پر کیسی اور دنیوی طور پر کیسی؟ الحکم جلد ۲۰ نمبر ۲۰ مورخه ۲۸ جون ۱۹۱۸ ء صفحه ۴) ۵۴ - الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ مَهْدًا وَ سَلَكَ لَكُمْ فِيهَا سُبُلًا وَ أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَاخْرَجْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِنْ نَبَاتِ شَتَّى - ترجمہ ۔ جس نے تمہارے واسطے زمین کا جھولنا بنایا اور بنائے اس میں تمہارے واسطے رستے اور بادل سے پانی برسایا پھر مختلف قسم کے جوڑ جوڑ جھاڑ جھڑ ولے بنائے۔ تفسیر ۔ فَاخْرَجْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِنْ تَبَاتٍ شَتی ۔ پھر نکالا ہم نے اس سے بھانت بھانت سبزہ۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۳۲ حاشیه ) ۵۶ - مِنْهَا خَلَقْنَكُمْ وَفِيهَا نُعِيدُكُمْ وَ مِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً أُخْرى - ترجمہ ۔ اسی زمین سے ہم نے تم کو پیدا کیا اور اسی میں تم کو لوٹا کے لائیں گے اور اسی سے دوبارہ نکالیں گے تم کو ۔ تفسیر - مِنْهَا نُخْرِجُكُمُ ۔ اس میں حشر اجساد کا اشارہ فرمایا کیونکہ اس سے پہلے مِنْهَا خَلَقْنَكُمْ بھی فرمایا۔ ایک اور جگہ فرمایا وَ لَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَ (البقرة: في ٣٧) - یہ ایک بحث ہے کہ انسان جب مر جاتا ہے تو وہ چیز جو اس کے اندر رہتی ہے وہ کہاں جاتی ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ اعمال کے مطابق جسم و مکان ہوگا۔ بعض کی نسبت عرش کی قندیلوں میں ہونا لکھا ہے۔ لے اور خالص ملک میں تمہیں رہنا۔