حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 40 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 40

حقائق الفرقان لد۔ سُورَةُ طَهُ ہوا تھا۔ میں بھی وہاں پہونچا ۔ میں نے یہ ترجمہ کیا ۔ قریب وہ زمانہ ہے کہ اس کے خفاء کو ہم دور کر دیں۔ خفی کے معنی چھپنے کے ہیں اخفی کے معنے خفا دور کرنے کے ہیں ۔ ( باب افعال سے جو بمعنے سلب آتا ہے ) جیسا اخْفَى الْبَرْقُ لَمْعًا - حضرت موسیٰ کو جب علم حاصل ہوا کہ لڑائی ہو گی ۔ تو اس کی فکر پڑی ۔ خدا تعالیٰ اس میں کامیابی کی راہ بتاتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ مئی ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۶۶) ۱۹ - قَالَ هِيَ عَصَانَى أَتَوَكَّوا عَلَيْهَا وَ أَهُشُ بِهَا عَلَى غَنَنِي وَلِي فِيهَا مَارِبُ أخْرى - ترجمہ ۔ کہا یہ میری لاٹھی ہے اس پر ٹیکا لگاتا ہوں اور پتے جھاڑتا ہوں اس سے اپنی بکریوں کے لئے اور اس میں میرے اور بھی بہت سے مطلب ہیں۔ تفسیر ۔ قَالَ هِيَ عَصَائی۔ محبوب سے بات کرنے میں لذت حاصل ہوتی ہے۔اس لئے تطویل کی۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۶۶) اللہ تعالیٰ نے موسیٰ کے حق میں فرمایا۔ ہم تجھے کندن بناتے رہے ۔۔۔ انبیاء کو بہت مجاہدات کرنے پڑتے ہیں۔ پہلے شہزادگی کی حالت میں پرورش پائی۔ پھر بیابان میں ایک بزرگ کی بکریاں چرانے لگے ۔ میرے ایک استاد تھے عبد القیوم ۔ وہ فرمایا کرتے کہ پہاڑوں میں بکریاں چرانا بڑا مشکل کام ہے مضبوط لٹھ رکھنا پڑتا ہے جو شیر اور ریچھ کا مقابلہ بھی کرے۔ پھر بکریوں کو بھی ہانکنا پڑتا ہے۔ گویا ایسا آدمی چاہیے جو گرم بھی ہو اور نرم بھی ۔ ( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۱۱ صفحه ۴) ۲۰ - قَالَ الْقِهَا يَمُوسى - ترجمہ ۔ اللہ نے فرمایا اس کو رکھ دے اے موسیٰ ! تفسیر - الْقِهَا لِمُوسی ۔ یہ سب کشفی واقعہ ہے۔ گویا یہ دکھایا کہ خدا تعالیٰ تمہیں ایک جماعت دے گا۔ جو تیرے دشمن کی ہلاکت کا موجب ہوگی ۔ وہ ایسی مطیع ہوگی جیسے تیری لاٹھی اور وہ ایسی خونخوار ہوگی جیسے یہ سانپ۔