حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 489 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 489

حقائق الفرقان ۴۸۹ سُورَةُ سَبَا نجات کے طالبو ! دین حق کے خواستگارو ! خیالات ایں و آں سے تھوڑی دیر سر کو خالی کر کے ادھر متوجہ ہو جاؤ ۔ سوچو۔ کیا یہ زبردست پیشینگوئی پوری نہیں ہوئی۔ کیا ایک دنیا پر اس کی صداقت ظاہر نہیں ہو گئی ۔ تیرہ سو برس ہوئے ۔ دین کامل ، توحید ، صداقت کے آفتاب نے سرزمین عرب میں طلوع کیا۔ جس کی روشنی نہ صرف عرب میں بلکہ کل اقطار عالم میں پھیلی اور پھیل رہی ہے۔ اور جب سے کبھی شرک ، کفر ، بدعت ، بت پرستی ، بطلان کی کالی بدلی اس کے پر جلال نورانی چہرے کو محجوب نہ کر سکی۔ اسی پر کیا بس ہے۔ آپ نے بڑے اطمینان ، النبی الہام سے، پر جلال آواز سے ، بڑے بڑے جلسوں اور محفلوں میں تاکیدی الفاظ میں زور سے کہہ دیا۔ قُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا - (بنی اسرائیل: ۸۲) پڑھنے والے دیکھ کیا یہ کلام قادر مطلق علام الغیوب کا نہیں؟ کیا انسان کی کمزور زبان اپنے ناقص اور محدود علم سے ایسی پوری ہونے والی سیچ اور بالکل سچ خبر دے سکتی ہے؟ نہیں نہیں ہرگز نہیں۔ یقیناً یقیناً یہ اسی ہمہ قدرت کا کلام ہے جس کا علم کامل غیر محدود ہے جس کے دست قدرت میں قلب انسان کے انقلاب و تقلیب کی باگ ہے۔ اور زمانوں اور قوموں کی تبدیل و تغییر اسی کے بس میں ہے۔اسی پاک عالم الغیب خدا نے اپنے برگزیدہ عبد مگر رسول کے منہ میں اپنا کلام دیا۔ جواسی کے بلائے سے بولا اور اسی کے بتائے سے بتایا ۔ کیا ہی سچ بولا ۔ اور کیا ہی ٹھیک بتایا۔ فداہ امی و ابی صلی الله عليه وسلم - ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۵۰٬۲۴۹) وَمَا يُعِيدُ ۔ یہ ایک پیشگوئی ہے کہ مکہ میں پھر کبھی ایسی بت پرستی نہ ہوگی ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۸) لے تو کہہ دے (اے محمد) اسلام آیا اور شرک بھا گا بیشک شرک بھاگنے والا ہے ۔