حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 488 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 488

حقائق الفرقان لد ۷۷ سُورَةُ سَبَا ۴۸- قُلْ مَا سَأَلْتُكُم مِّنْ أَجْرٍ فَهُوَ لَكُمْ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى اللَّهِ ۚ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ - ترجمہ ۔ اور کہہ دے کہ جو کچھ میں نے تم سے مزدوری مانگی ہو وہ تم ہی لے لو ( یعنی مجھے نہ دو ) کیونکہ میری مزدوری تو اللہ ہی کے ذمہ ہے اور وہ ہر ایک شے کے سامنے موجود ہے۔ تفسیر۔ جو میں نے تم سے مانگا کچھ نیگ سو تمہیں کو پہنچے۔ میر انیگ ہے اسی اللہ پر ۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۵ حاشیه ) ۵۰،۴۹ - قُلْ إِنَّ رَبِّي يَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَامُ الْغُيُوبِ - قُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَمَا يُبْدِى الْبَاطِلُ وَمَا يُعِيدُ - ترجمہ ۔ کہہ دے میرا رب سچا دین اتارتا جاتا ہے اور پھیلاتا جاتا ہے۔ وہ بڑا غیبوں کا جاننے والا ہے۔ کہہ دو حق آچکا اور باطل کا نہ تو پہلا وار چلا اور نہ بار بار چلے گا۔ تفسیر - يَقْذِفُ بِالْحَقِّ ۔ حق کے ذریعے اس باطل کا سر توڑ دے گا۔ یہ پیشنگوئی ہے۔ اسی لئے عَلَّامُ الْغُيُوبِ صفت کا ذکر ساتھ ہی کر دیا۔ مذہبوں میں اختلاف ہے مگر حق کا پانا کوئی ایسا مشکل امر نہیں ۔ مثلاً بت پرست ہیں ۔ صرف اتنا غور کافی ہے کہ اللہ کو چھوڑ کر جس کی پرستش کرتے ہیں۔ وہ خود اپنے ہاتھ سے گھڑتے ہیں۔ پھر نبیوں کے منکر ہیں ۔ وہ دیکھیں کہ نبی پہلے اکیلا ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ بھی غریب لوگ شامل ہوتے ہیں۔ مگر ہر نبی ضرور اپنے بڑے بڑے مخالفوں کے مقابل میں کامیاب ہوتا ہے۔ صاف ظاہر ہے کہ یہ راست بازوں کی جماعت حق پر ہے۔ نبی پر جنون کا شبہ بہت ہی کمزور بات ہے۔ کیا مجنون ایسی اعلیٰ تعلیم لاسکتا ہے اور ایسے قوانین وضع کر سکتا ہے۔ اور اپنے کاموں کے نتیجے اپنی آنکھوں کے سامنے بار آورد یکھ سکتا ہے۔ ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۷-۲۰۸)