حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 443
حقائق الفرقان ۴۴۳ سُورَةُ الْأَحْزَابِ پس تم بھی رشتہ داروں سے خاص خاص پیار اور محبت کرو کہ خدا ذلت سے بچاوے۔ آپ تو دکھیاروں کے دکھ اٹھاتے ہو اور دکھیوں اور تھکے ماندوں کی مدد کرنے والا خدا کے حضور ذلیل نہیں ہوتا۔ پھر آپ کے حضور جو لوگ آتے ہیں وہ وہ چیز پاتے ہیں جو جہان میں ان کو میسر نہیں آ سکتی یعنی خدا کے قرب کی راہیں آپ سے ملتی ہیں۔ اور آپ سچ بولتے ہیں اور ضرورتوں کے وقت آپ ہمیشہ لوگوں کے شریک ہوتے ہیں ۔ اسی طرح کے لوگ کبھی ذلیل نہیں ہوتے ۔ پس یہ ایسی باتیں ہیں کہ جو سچ طور پر رسول کی رسالت کو ثابت کرتی ہیں۔ یہ کلمہ اس بی بی کے منہ سے نکلا ہوا ہزاروں ہزار لوگوں کے واسطے راہِ ہدایت ہوا۔ جب لوگ دیکھتے کہ پندرہ برس کی تجربہ کار بی بی ایسے الفاظ کہتی ہے تو سوائے ماننے کے اور کیا کہہ سکتے ۔ اسی قسم کا پاک نمونہ ہونے کے لئے خدا نے ان آیات میں آگاہ کیا ہے کہ جو عورتیں رسول کے گھر میں رہتی ہیں ۔ خدمتگار ہوں یا اصیل ہوں ۔ خدا تمہارے لئے چاہتا کہ تمہارا اصل ارادہ زینت دنیا نہ ہو بلکہ خدا اور رسول کی اتباع اور آخرت کی بھلائی ہو۔ تمہاری غلطی دوہری غلطی نہ ہو کیونکہ غلط کا ر اپنی غلطی کا آپ ہی پھل اٹھاتا۔ پس جس کی غلطی دیکھ کر دوسروں نے اثر پذیر ہونا ہے ۔ اس کو دو غلطیوں کا پھل ملے گا۔ اسی طرح تمہارے لئے نیکی کے عوض میں اجر بھی دو ہرا ہے۔ مثلاً اگر ہمارا چال چلن برا ہے تو ہم اول تو خدا کا گناہ کرتے ہیں۔ دوسرا اپنے امام پر الزام لگاتے ہیں کہ اس کے ہم نشینوں کے اعمال کیسے ہیں۔ تو خود اس کے کیسے ہوں گے۔ پس تم بھی دوہری جواب دہ ہو گی ۔ اول اپنی ذات میں دوسرے وہ نقص بھی تمہارے ذمہ ہے جو تم کو دیکھ کر دوسری عورتوں نے تمہاری اتباع کا نمونہ گھڑا۔ خدا کی اتباع کرو تا کہ خدا تمہارے کل دلد ہر دور کرے اور تم پر اپنی مہربانی کرے۔ (الحکم جلد ۸ نمبر ۲۵ و ۲۶ مورخه ۳۱ جولائی، ۱۰ اگست ۱۹۰۴ صفحه ۸)