حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 420
حقائق الفرقان ۴۲۰ سُورَةُ الْأَحْزَابِ يايُّهَا النَّبِيُّ - اے نبی ۔ اس میں مخاطب نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور اس خطاب کے ذریعہ سے تمام جہان کو آگاہی دی گئی ہے۔ اتَّقِ اللهَ دُمْ عَلَى التَّقْوی ۔ تقویٰ پر ہمیشہ قائم رہو۔ لَا تُطِعِ الْكَفِرِينَ وَالْمُنْفِقِينَ - کافروں اور منافقوں کی فرماں برداری مت کرنا۔ کافر وہ ہے جو حق بات پر کچھ غور نہ کرے اور اس کا انکار کر دے اور پھر ایسا بن جاوے کہ اس کے واسطے انذار اور عدم انذار برابر ہو۔ منافق کے جو علامات نبی کریم نے بیان فرمائے ہیں وہ یہ ہیں ۔ (۱)۔ جب بات کرے جھوٹھ بولے (۲) ۔ وعدہ کرے تو اس کے برخلاف کرے (۳) ۔ امانت میں خیانت کرے (۴) ۔ جھگڑنے میں فحش گالیاں دے (۵) ۔ خود بخل کرتا ہے (۶)۔ دوسرے صدقہ دینے والے کو بخل کی ترغیب دیتا ہے (۷) ۔ صبح اور شام کی نماز میں سست ہوتا ہے (۸)۔ اس میں قوت فیصلہ نہیں ہوتی اور نہ تاب مقابلہ۔ ( بدر جلد نمبر ۲۵ مورخه ۲۲ ستمبر ۱۹۰۵ صفحه (۳) وَاتَّبِعْ مَا يُوحَى إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا - ترجمہ ۔ اور وحی کی پیروی کر جو تیرے رب کی طرف سے تجھ پر آتی ہے۔ کچھ شک نہیں کہ اللہ ۔ تمہارے اعمالوں سے بے خبر نہیں ۔ تفسير وَاتَّبِعْ مَا يُوحَى إِلَيْكَ لَا تُطِعْ میں ترک شر کا وعظ تھا۔ اب نیکیوں کے اختیار کرنے کیلئے فرماتا ہے کہ اتَّبِعْ مَا يُوحی کیونکہ انسان اپنے علم سے نہیں جانتا کہ کون کون سی چیز میرے لئے بلحاظ انجام کے مصر یا مفید ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۵ مورخہ یکم ستمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۴) مَا يُوحَى إِلَيْكَ - جو خدا کی طرف سے تجھ پر وحی کیا گیا ہے۔ اس میں اول قرآن شریف ہے اور پھر حدیث صحیح ۔ ( بدر جلد نمبر ۲۵ مورخه ۲۲ ستمبر ۱۹۰۵ صفحه (۳) وَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ وَكَفَى بِاللَّهِ وَكِيلًا - ترجمہ ۔ اور اللہ پر بھروسہ رکھ اور اللہ ہی کارساز ہے کافی ۔ تفسیر ۔ وَكَفَى بِاللهِ وَكِيلا - كَفَی بِاللهِ ہی کیوں کہا ؟ ائمہ نے لکھا ہے کہ یہ دو جملے ہیں ۔ اصل