حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 416 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 416

حقائق الفرقان کر لوگوں کے ہادی و امام بنیں ۔ ۴۱۶ سُورَةُ السَّجْدَةِ ایسے لوگوں کی شناخت کیلئے ہمارے واسطے کوئی اتنی مشکل نہیں کیونکہ پہلے اولیاء و انبیاء کے نمونے موجود ہیں۔ ان کے حالات ہم تک پہونچے ہیں۔ اسی منہاج پر ان کو پرکھ لیا جائے کہ کس طرح غریب آدمی ان کے سلسلے میں شامل ہوتے ہیں۔ اور اخیر وہ ائمۃ الکفر پر غالب آتے ہیں۔ اور ان کی تعلیم اصولی طور پر تمام اولیاء سابقین سے ملتی ہے۔ جس طریق پر ایک راست باز کو مانا۔ اسی طریق پر دوسرے کو مان لیں۔ آخر انسان اپنی ماں کو بھی ولادت کے معاملہ میں صرف اسی کی شہادت پر راست علی ست بازیقین کرتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۵ مورخہ یکم ستمبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۳) وَ لَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتب - توریت کے دیکھنے ۔ قرآن کریم کے پڑھنے اور خدا تعالیٰ کے بار باراحسانات کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے۔ کہ انبیاء علیہم السلام کی تعلیم کیا پاک تعلیم تھی۔ یرمیاہ نبی اپنی قوم کو ملامت کرتا ہے۔ عرب کے لوگ ایسے ہیں کہ وہ اپنے جھوٹے خداؤں کو نہیں چھوڑتے تم سچے خدا کو چھوڑ بیٹھے ہو۔ اس سے سبق ملتا ہے کہ عربوں کی یہ حالت تھی ۔ پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے کس طرح سچے خدا کو ماننا آپ کی ختم نبوت کی صداقت پر دلیل ہے۔ آپ کی کیا پاک زبان تھی۔ عرب فتح کیا۔ ایران بھی فتح کیا۔ عرب بھی ایسا جو کبھی نہ فاتح نہ مفتوح تھا۔ من لقائه ۔ اس کتاب کلام مجید کے ملنے سے شک میں نہ ہو۔ امام کس طرح بن سکتا ہے ۔ وَجَعَلْنَا مِنْهُمْ أَئِمَّةً يَهْدُونَ بِأَمْرِنَا ۔۔۔۔ الخ امام ۔ بادشاہ کو ہادی کو ۔ قوم کے بڑے آدمی کو ۔ مسجد کے ملانوں کو بھی امام کہتے ہی۔ امام بننے کے لئے تین طریق فرمائے ۔ (اول) يَهْدُونَ بِأَمْرِنَا ۔ ہمارے حکم سناتے ہیں ۔ ۔ ( دوم ) لَمَّا صَبَرُوا ۔ لوگوں کے ایذاء پر صبر کرتے ہیں۔ ( سوم ) بِايْتِنَا يُوقِنُونَ ۔ یعنی اپنی کامیابی پر اور مخالف کے ہلاکت پر کامل یقین رکھتے ہیں۔ دنیا کے لوگ تین اقسام ہیں۔ ۱۔ بڑے عظیم الشان لوگ جن کو تبلیغ کرنا ہر ایک کا کام نہیں ۔