حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 399
حقائق الفرقان ۳۹۹ سُوْرَةُ لُقُمْنَ اور اللہ کی طرف سب کاموں کا انجام ہے۔ تفسیر وَمَنْ يُسْلِمُ وَجْهَة - اپنی ساری توجہ اللہ کی طرف سونپ دیتے ہیں ۔ دنیا بے شک کماؤ مگر اللہ کیلئے ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ راگست ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۱) ۲۸- وَلَوْ أَنَّ مَا فِي الْأَرْضِ مِنْ شَجَرَةٍ أَقْلَامُ وَالْبَحْرُ يَمُدُّهُ مِنْ بَعْدِهِ سَبْعَةُ أَبْحُرٍ مَّا نَفِدَتْ كَلِمَتُ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ - وار - ترجمہ ۔ اور اگر جو کچھ زمین میں ہے درختوں سے قلم بنے ا سے فلم بنے اور دریا سیاہی ہو اور اس کے پیچھے سات سمندر مدد کریں جب بھی تمام نہ ہوں گی اللہ کی باتیں ۔ بے شک اللہ بڑاز بردست حکمت والا ہے۔ تفسیر۔ مَا نَفِدَتْ كَلِمَتُ اللهِ - اللہ کی باتیں ختم نہیں ہوتیں صرف اسی بات کو لو۔ ایک قطرے میں کتنے کیڑے ہوتے ہیں ۔ اب ان کے اعضاء کی تشریح اور خدا وند عالم کی قدرتوں کا ذکر شروع ہو تو کب ختم ہو سکتا ہے ۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۱) مَا نَفِدَتْ كَلِمَتُ اللهِ - کیونکہ ہر ہر قطرے میں کئی حکمتیں ہیں ۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۳) ۲۹ - مَا خَلْقَكُمْ وَلَا بَعْثُكُمُ إِلَّا كَنَفْسٍ وَاحِدَةٍ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ بَصِيرٌ - ترجمہ ۔ تمہارا پیدا کرنا اور مرے بعد آخرت میں تمہارا جلانا کیا ہے جیسے ایک تن واحد کا حال ۔ بے شک اللہ بڑا سننے والا ہے بڑا دیکھنے والا ہے ۔ تفسیر - إِنَّ اللهَ سَمِيعٌ بَصِيرٌ - اللہ تعالیٰ دعاؤں کا سننے والا اور تمہارے حالات کو دیکھنے والا ہے۔ ( بدر جلد نمبر ۲۲ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه (۶) ٣٢- أَلَمْ تَرَ أَنَّ الْفُلْكَ تَجْرِى فِي الْبَحْرِ بِنِعْمَتِ اللَّهِ لِيُرِيَكُم مِّنْ أَيْتِهِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَا يَتٍ لِكُلِّ صَبَّارٍ شَكُورٍ - ترجمہ ۔ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ کشتیاں چلتی ہیں دریا میں اللہ کے فضل سے تا کہ تم کو دکھائے اپنی