حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 371 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 371

حقائق الفرقان ۳۷۱ سُورَةُ الرُّومِ ۲۵،۲۴۔ وَ مِنْ أَيْتِهِ يُرِيكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَ طَمَعًا وَ يُنَزِّلُ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَيُحْيِ بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَتٍ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ وَمِنْ ايته أَنْ تَقُومَ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ بِأَمْرِهِ ثُمَّ إِذَا دَعَاكُمْ دَعْوَةً مِّنَ الْأَرْضِ إِذَا أَنْتُمْ تَخْرُجُونَ - ترجمہ ۔ اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ وہ تم کو دکھاتا ہے بجلی ڈرانے اور امید رکھنے کو اور اتارتا ہے بدلی سے پانی پھر اس سے زندہ کرتا ہے زمین کو اس کے مرے پیچھے ۔ کچھ شک نہیں کہ اس میں بھی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو عقل رکھتے ہیں ۔ اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ قائم ہیں آسمان و زمین اس کے حکم سے تو جب تم کو بلائے گا ایک بار آواز دے کر زمین سے اسی وقت تم نکل پڑو گے۔ تفسیر و طبعا ۔ ہزاروں قسم کے موذی جرم اس بجلی کی چمک سے مرتے ہیں اور کئی قسم کے فاسد مواد تباہ ہوتے ہیں۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۸) اور اس کے نشانوں سے ہے کہ بیم و امید کی خاطر تمہیں بجلی دکھاتا ہے اور بادل سے پانی اتارتا ہے۔ پھر اس سے زمین کو مر جانے کے پیچھے زندہ کرتا ہے۔ یقیناً اس میں عقلمندوں کیلئے نشانیاں ہیں۔ اور اس کے نشانوں سے ہے کہ آسمان اور زمین اس کے امر سے قائم ہیں۔ پھر جب تم کو ایک ہی پکار سے پکارے گا۔ اچانک تم زمین سے نکل پڑو گے۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۱۳۱ حاشیہ ) وَ لَهُ الْمَثَلُ ۲۸ - وَهُوَ الَّذِي يَبْدَوُا الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ وَهُوَ هُوَنُ عَلَيْهِ وَلَا الْأَعْلَى فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ - ترجمہ ۔ وہی ہے جو خلق کو پیدا کرتا ہے پھر اسے بار بار بناتا ہے اور یہ اس پر بہت آسان ہے اور اعلیٰ درجہ کی مثال اسی کے لئے ہے آسمانوں اور زمین میں اور وہ بڑاز بردست حکمت والا ہے۔ تفسیر - اهْوَنُ عَلَيْهِ - جب کچھ نہ نہ تھے تو بنایا ۔ تو اب بنایا۔ تو اب جب کچھ ہو ۔ ہو چکے ہو۔ پھر بنانا تو اس -