حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 370 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 370

حقائق الفرقان ٣٧٠ سُورَةُ الرُّومِ مَوَدَّةً ۔ ان کے ذریعے دو مختلف خاندانوں میں باہمی محبت بڑھتی ہے۔ رحمة ـ بی بی پر رحم کرو ۔ وہ تمہارے مقابل میں بہت کمزور ہے۔ لطیف پیرائے میں ادب سکھاؤ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۸) لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا - بیاہ کے بعد اگر خدا چاہے تو انسان کو آرام ملتا ہے۔ انسان کی آنکھ، کان ، ناک وغیرہ بدی کی طرف راغب نہیں ہوتے ۔ سکونِ قلب حاصل ہو جاتا ہے۔ نکاح آرام کے لئے ہوتا ہے بے آرامی کے لئے نہیں ہوتا۔ نے خود کئی بیاہ کئے ۔ ہر بیاہ میں مجھے بڑا آرام ملا وَ جَعَلَ بَيْنَكُمْ مَوَدَّةً وَ رَحْمَةً - میں نے بدر کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۲ء صفحه ۸۹) ہندوستان میں لوگ عورتوں کو فرائض شادی و نکاح کے علم نہیں سکھاتے۔ یہاں تک کہ حیض و نفاس تک کے امراض کی عورتوں کو خبر نہیں ہوتی کہ یہ کیا بلا ہے۔ اور کس بلا کا نام ہے۔ تعلیم و تربیت عورتوں کی بہت کم رہ گئی ہے۔ مرد چاہتا ہے کہ جیسے میں نے ہومر و شکسپیر اور اور لوگوں کے ناول پڑھے ہوئے ہیں۔ میری بیوی بھی ایسی ہی ہو۔ اور ایسے ہی ناز و نخرے میری عورت کو بھی آتے ہوں جیسے کہ اکثر ناولوں میں میں پڑھ چکا ہوں۔ ہمارے مولی کو چونکہ یہ سب باتیں معلوم تھیں ۔ اس لئے اس نے لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا فرمایا ہے یعنی شادی سے تم کو بڑا آرام ہوگا اور چونکہ عورتیں بہت نازک ہوتی ہیں اس لئے اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ ان سے ہمیشہ رحم و ترس سے کام لیا جاوے اور ان سے خوش خلقی و حلیمی برتی جاوے مجھے پنجاب و ہند کی عورتوں پر خاص کر ترس آتا ہے کہ یہ بیچاری ہر ایک کام سے ناواقفیت رکھتی ہیں عرب کی عورتیں بڑی آزاد ہوتی ہیں وہ اپنے حقوق کے طلب کرنے میں بڑی ہی ہوشیار ہوتی ہیں۔ ( کلام امیر بحواله البدر جلد ۱۳ نمبر ۹ مورخہ یکم مئی ۱۹۱۳ صفحه ۱) وَ الْوَانِكُمْ کسی نے ایک بزرگ سے کہا کہ شطرنج بھی ایک عجیب کھیل ہے کہ ہر آدمی نئی کھیل کھیلتا ہے۔ آپ نے فرمایا۔ اس سے بڑھ کر عجیب انسان کا چہرہ ہے۔ اتنی سی جگہ ہے اور آدم سے لے کرایندم تک مختلف ۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۸ )