حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 28 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 28

حقائق الفرقان ۲۸ سُورَةُ مَرْيَمَ متقی تو دوزخ کی بھنبھناہٹ تک نہ سنیں گے ۔ اِن مِنْكُم سے یہ مراد - ، یہ مراد ہے کہ اے منکر ان قیامت تم سب دوزخ میں جاؤ گے ۔ ثم ننجی سے یہ مطلب ہے کہ پھر ہم تمہیں ایک اور بات بتائیں ۔ وہ یہ کہ متقی نجات پائیں گے ۔ حَتْمًا مَقْضِيًّا ۔ لازمی اور واجب یہ امر ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۵) ان مِنْكُم - منکر ان قیامت ۔ تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۶۶) ۷۵- وَكَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّنْ قَرْنٍ هُمْ أَحْسَنُ أَثَاثًا وَ رِعْيًا - ترجمہ ۔ اور بہت سی ہم ہلاک کر چکے ہیں ان سے پہلی امتیں کہ وہ ساز و سامان میں نام و نمود میں ان سے بہتر تھیں ۔ تفسیر - آنانا۔ گھر کا اسباب۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ دیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمتی ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۶۵) ٨٠ - كَلَّا سَنَكْتُبُ مَا يَقُولُ وَنَمُدُّ لَهُ مِنَ الْعَذَابِ مَدًّا - ترجمہ ۔ ایسا ہر گز نہیں ہم لکھ رکھیں گے جو یہ کہتا ہے اور بڑھائیں گے ہم اس کے لئے عذاب کو بہت بڑھانا۔ رووو تفسیر - سنكتب ۔ ہم محفوظ رہیں گے۔ - (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۵) ۸۴ - أَلَمْ تَرَ أَنَّا أَرْسَلْنَا الشَّيْطِينَ عَلَى الْكَفِرِينَ تَوَزُّهُمْ أَنَّا - ترجمہ ۔ کیا تجھے علم نہیں کہ ہم نے چھوڑ رکھا ہے شیطانوں کو کافروں پر کہ وہ ان کو اکساتے رہتے ہیں۔ تفسیر کچھ علم انسان آنکھ کے ذریعے سے حاصل کرتا ہے۔ کچھ کان کے ذریعے کچھ ناک کے ذریعے، کچھ جس کے ذریعے لیکن ایک علم ان حواسِ خمسہ کے علاوہ کسی ذریعے سے حاص سے حاصل ہوتا ہے جو بہت ضروری ہے اور جس کی تڑپ انسان کی فطرت میں ہے۔ مگر حواس ظاہری اس کے حصول کی راہ میں رہ جاتے ہیں۔ انبیاء نے ایسے حواس پائے ہیں جو دوسری دنیا کے حالات سے ہمیں آگاہ کریں ۔