حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 27 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 27

حقائق الفرقان ۲۷ سُورَةُ مَرْيَمَ فَوَ رَبِّكَ ۔ وہ رب جس نے تم کو عدم سے وجود دیا۔ پھر نیست کر کے وجود میں لا سکتا ہے۔ ربو بیت النبی کا تقاضا ہے کہ جو ناقص رہ گیا ہے۔ وہ کامل ہو اور جو کامل ہو گیا۔ وہ ترقی کرے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۵) حَوْلَ جَهَنَّمَ - اس سے بھی ثابت ہے کہ الانسان سے مراد وہی انسان ہیں جو منکر ان قیامت و خدا ہیں ۔ دنیا میں بھی کوئی بدکار سکھی نہیں دیکھا گیا گویا یہاں بھی یہ گروہ حول جَهَنَّمَ ہی ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۵) ۷۰- ثُمَّ لَنَنْزِعَنَّ مِنْ كُلِّ شِيْعَةِ أَيُّهُمْ أَشَدُّ عَلَى الرَّحْمَنِ عِتِيًّا ۔ ترجمہ ۔ پھر الگ کریں گے ہر ایک ٹکڑی میں سے اس شخص کو جو رحمان پر بڑا اکثر باز تھا۔ تفسیر - عتيا ۔ متمرد ۔ سرکش، احکام نہ ماننے والے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۵) ۲، ۷۳۔ وَ إِنْ مِنْكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا كَانَ عَلَى رَبِّكَ حَتْمًا مَقْضِيًّا - ثُمَّ نُنَجِّي الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ نَذَرُ الظَّلِمِينَ فِيهَا جِثِيًّا - ترجمہ ۔ اور تم میں ایسا کوئی نہیں جو جہنم میں نہ جائے۔ یہ وعدہ ہے تیرے رب کا یقینی ۔ پھر ہم بچا لیں گے متقیوں کو اور چھوڑ دیں گے ظالموں کو اوندھے گرے ہوئے اس میں ۔ تفسیر - وَإِنْ مِنْكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا - مِنْكُمْ کے مخاطب وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں إِذَا مَا مِتُ الخ یہ غلط ہے کہ متقی بھی دوزخ میں جائیں گے بلکہ صرف کفار جائیں گے۔ جیسا کہ اور جگہ فرمایا ہے یوم نَحْشُرُ الْمُتَّقِينَ إِلَى الرَّحْمَنِ وَقْدًا وَ نَسُوقُ الْمُجْرِمِينَ إِلى جَهَنَّمَ وِرُدا (مریم: ۸۷،۸۶) یہاں تمیز کر دی ۔ پھر فرمایا ۔ اِنَّ الَّذِينَ سَبَقَتْ لَهُمْ مِنَّا الْحُسْنَى أُولَئِكَ عَنْهَا مُبْعَدُونَ ۔ لا يَسْمَعُونَ حَسِيْسَهَا وَهُمْ فِي مَا اشْتَهَتْ اَنْفُسُهُمْ خَلِدُونَ (الانبياء:۱۰۲، ۱۰۳) یعنی اے ہم متقیوں کو جمع کریں گے رحمان کے (یعنی اپنے ) نزدیک مہمان بنا کر۔ اور ہانکیں گے جناب الہی سے قطع تعلق کرنے والوں کو پیاسے۔ ۲۔ البتہ جن کے لئے پہلے ثابت ہو چکی ہے ہماری طرف سے نیکی وہ جہنم سے دور رکھے جائیں گے۔ اس کی بھنک بھی نہ سنیں گے اور وہ اپنے من مانے مزوں میں ہمیشہ رہیں گے۔