حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 364
حقائق الفرقان ۳۶۴ سُورَةُ الرُّومِ سُورَةُ الرُّومِ مَكَّيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ روم کو اللہ کے با عظمت و جلال نام سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جس نے محض فضل سے سب کچھ کر دیا اور مالک ورحیم ہونے کے سبب سے سب کچھ کر دے گا۔ - ۲ تا ۶ - الم - غُلِبَتِ الرُّومُ - فِي أَدْنَى الْأَرْضِ وَهُمْ مِّنْ بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُونَ فِي بِضْعِ سِنِينَ لِلَّهِ الْأَمْرُ مِنْ قَبْلُ وَ مِنْ بَعْدُ وَ يَوْمَينِ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ بِنَصْرِ اللهِ يَنْصُرُ مَنْ يَشَاءُ وَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ - ترجمہ ۔ میں ہوں اللہ بڑا جاننے والا ۔ مغلوب ہو گئے ہیں روم ۔ اپنی زمین کے قریب اور وہ اپنے مغلوب ہونے کے بعد قریب ہی غالب ہو جائیں گے۔ چند سال میں ۔ اللہ ہی کے ہاتھ میں اختیار ہے پہلے اور پیچھے اور اس دن ایماندار خوش ہو جائیں گے ۔ اللہ کی مدد سے وہ مدد فرماتا رہتا ہے جس کی چاہتا ہے اور وہی زبردست رحیم ہے۔ تفسير في بضع سنين - بضع نو سال تک بولا جاتا ہے ۔ ہوئی۔ فِي أَدْنَى الْأَرْضِ - ملک شام ۔ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ ۔ یعنی اس دن مومنوں کو بھی کفار کے مقابلہ میں فتح ہو گی ۔ وہ فتح بدر میں ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۸) وَعْدَ اللهِ لَا يُخْلِفُ اللهُ وَعْدَهُ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ - ترجمہ ۔ اللہ نے وعدہ فرمایا ہے۔ اللہ اپنے وعدہ کے خلاف نہیں کرتا لیکن بہت آدمی جانتے ہی نہیں۔ تفسير - لا يُخْلِفُ اللهُ وَعْدَہ ۔ یعنی اس وعدہ کا خلاف نہیں ہوگا۔ اس لئے معلوم ہوا کہ بعض مواعید کسی اور رنگ میں پورے ہوتے ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ راگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۸ ) ۱ ۳ سے 9 برس کے اندر۔ دیکھیں تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۷۳۔ مرتب