حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 361 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 361

حقائق الفرقان مانگتا ہے۔ ۳۶۱ سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ عرب میں جل دیوتا کوئی نہیں۔ البتہ ہندوستان میں کچھ کچھ اوتار ہیں۔ اس لئے عرب کشتیوں پر سوار ہو کر صرف اللہ ہی کو یاد کرتے۔ مسلمان بھی ان ہندوؤں کے اثر سے متاثر ہو گئے ۔ یہ ملاح جب کشتی کہ چلاتے ہیں تو خضر کا نام لیتے ہیں ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ راگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۷) ٧٠ - وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا وَ إِنَّ اللَّهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِينَ - ترجمہ ۔ اور جن لوگوں نے محنتیں اور کوششیں کیں ہمارے میں ہو کر تو ہم ضرور ضرور دکھائیں گے ان کو اپنے رستے اور کچھ شک نہیں کہ اللہ محسنوں کے ساتھ ہے۔ تفسیر - وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا - سچا اضطراب ۔ سچی خواہش ، سچی کوشش ، دعا ، حق سمجھنے کے لئے پاک راہ ہے۔ میں جب پہلے یہاں آیا۔ یہی نکتہ حضرت صاحب سے سنا کہ صرف محبت کام نہیں آتی۔ بلکہ ہم میں ہو کر جہاد کریں اور اس کوشش کے مطابق اپنا عمل درآمد بھی رکھیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۷) قرآن شریف کے حقائق ، قرآن شریف کی صداقتیں اس کی اعلیٰ تعلیم اور معرفت کی باتیں کوئی گورکھ دھندا نہیں ہیں۔ جو کسی کو معلوم نہ ہوں ۔ نہیں بلکہ ہر شخص اپنے ظرف اپنے عزم و استقلال اور محنت و مساعی کے موافق اس سے فائدہ اٹھاتا ہے۔ خود اللہ تعالیٰ نے اسکا فیصلہ کر دیا ہے۔ وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنا جو لوگ ہم میں ہو کر مجاہدہ کرتے ہیں ہم ان پر اپنی را ہیں یقینا یقیناً کھول دیتے ہیں۔ یہ بالکل سچی بات ہے۔ مولیٰ کریم تو اس وقت ہر متنفس کو یہ حقائق اور صداقتیں دکھا دیتا ہے۔ جب وہ خدا تعالیٰ میں ہو کر کسی صداقت کے پانے کیلئے اضطراب ظاہر کرتا اور اس کیلئے سچی تلاش کرتا ہے۔ بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو مجاہدہ تو کرتے ہیں۔ لیکن وہ مجاہدہ خدا میں ہو کر نہیں کرتے۔ بلکہ اپنی تجویز اور عقل سے کوئی بات تراش لیتے ہیں اور جب اس میں ناکام رہتے ہیں تو پھر کہہ دیتے ہیں کہ ہم کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ یہ ان کی اپنی غلطی اور کمزوری ہے اور وہ الزام