حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 335
حقائق الفرقان ۳۳۵ سُوْرَةُ الْقَصَصِ ٦٢ - أَفَمَنْ وَعَدْنَهُ وَعْدًا حَسَنًا فَهُوَ لَاقِيهِ كَمَنْ مَّتَعَنْهُ مَتَاعَ الْحَيُوةِ الدُّنْيَا ثُمَّ هُوَ يَوْمَ الْقِيمَةِ مِنَ الْمُحْضَرِينَ - ترجمہ ۔ بھلا جس سے ہم نے بہت عمدہ وعدہ کیا ہے اور وہ اس کو پانے والا ہے ایسا شخص اس کے برابر ہو سکتا ہے جس کو ہم نے دنیا ہی کا فائدہ دیا پھر وہ انجام کار ان لوگوں میں سے ہوگا جو پکڑ بلائے جاتے ہیں ۔ تفسیر - أَفَمَنْ وَعَدْنَهُ - انسان کی فطرت میں وعدہ پر بھروسہ کرنا اور پھر اس سے ذ خاص خوشی حاصل کرنا ہے دنیا کے تمام کام اسی وعدہ پر چلتے ہیں۔ پس جو وعدہ اس ذات پاک سے ہو جو پورے طور پر قادر ہو اور صادق القول ہو وہ کیسی مسرت کا موجب ہو سکتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۴) ۶۴ - قَالَ الَّذِينَ حَقٌّ عَلَيْهِمُ الْقَوْلُ رَبَّنَا هَؤُلَاءِ الَّذِينَ أَغْوَيْنَا أَغْوَيْنُهُمُ كَمَا غَوَيْنَا ۚ تَبَرَّانَا إِلَيْكَ مَا كَانُوا إِيَّانَا يَعْبُدُونَ - ترجمہ ۔ وہ بولیں گے جن پر عذاب ثابت ہو چکا۔ اے ہمارے رب ! یہی لوگ ہیں ( استاد کہیں گے ) جن کو ہم نے بہکایا۔ ہم نے ان کو بہکایا کیوں کہ ہم بہکے ہوئے تھے ہم تیرے سامنے ان سے بیزار ہیں یہ لوگ تو ہم کو نہیں پوجتے تھے ۔ تفسير حَقَّ عَلَيْهِمُ الْقَوْلُ ۔ جن پر فرد جرم لگ گئے ہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۴) ٦٩ - وَ رَبُّكَ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ وَيَخْتَارُ مَا كَانَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ سُبْحَنَ اللَّهِ وَتَعلَى عَمَّا يُشْرِكُونَ ۔ ترجمہ ۔ اور تیرا رب پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے اور جسے چاہتا ہے منتخب کر لیتا ہے لوگوں کے ہاتھ میں اختیار نہیں ۔ اللہ پاک ذات ہے۔ بہت بلند ہے اس سے جو شریک بناتے ہیں ۔ تفسير يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ وَيَخْتَارُ - قائلین تناسخ کہتے ہیں کہ یہ برتری گزشتہ عملوں کا نتیجہ ہے۔ اس کا رد ہے۔ خود انسان کے وجود میں ایک عضو آنکھ ہے۔ ایک ایڑی ہے۔ اور دونوں برابر نہیں ۔ اگر