حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 320 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 320

حقائق الفرقان ۳۲۰ سُوْرَةُ الْقَصَصِ مراد نہیں کہ جھٹ پھینک دے چنانچہ اسی واسطے اُمِ موسیٰ نے صندوق بنایا ۔ سوراخیں بند کیں ۔ ساتھ ہی اس کی بہن کو روانہ کیا ۔ گو یا ظاہری اسباب کی پوری رعایت رکھی اور الہام وحی الہی کی تعمیل بھی کی ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۲) - فَالْتَقَطَة الُ فِرْعَوْنَ لِيَكُونَ لَهُمْ عَدُوًّا وَ حَزَنَا إِنَّ فِرْعَوْنَ وَهَا مُنَ وَجُنُودَهُمَا كَانُوا خَطِينَ - ترجمہ ۔ پھر موسیٰ کو اٹھا لیا فرعون کے لوگوں نے نتیجہ یہ ہوا کہ یہ ان کا دشمن بنا اور باعث غم ہوا ۔ بے شک فرعون اور ہامان اور ان کا لشکر خطا اور ان کا لشکر خطا کاروں میں سے تھا۔ تفسیر - ال فِرْعَوْنَ ۔ فرعون کی لڑکی نے لیا۔ لِيَكُونَ لَهُمْ عَدُوًّا ۔ اس نے کس غرض کیلئے لیا۔ یہ تو اسے معلوم ہوگا۔ خدا کا منشاء اس آیت سے ظاہر ہو گیا۔ ل نتیجہ کا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۲ ) ١٠ - وَ قَالَتِ امْرَأَتُ فِرْعَوْنَ قُرَّتُ عَيْنٍ لِي وَ لَكَ لَا تَقْتُلُوهُ عَسَى أَنْ يَنْفَعَنَا أَوْ نَتَّخِذَهُ وَلَدًا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ - ترجمہ ۔ اور فرعون کی عورت بولی میری اور تیری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے یہ ( بچہ ) تو تو اس کو نہ مار ۔ کیا تعجب کہ ہم کو فائدہ : کو فائدہ ہو یا بیٹا بنا لیں اس کو اور وہ کچھ شعور بھی نہیں رکھتے تھے۔ تفسیر - وَقَالَتِ امْرَأَتُ فِرْعَوْنَ ۔ فرعون کی بیوی نے سفارش کی ۔ تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۷۱) ا وَ اَصْبَحَ فُؤَادُ أَمَّ مُوسَى فَرِنَا إِنْ كَادَتْ لَتُبْدِي بِهِ لَوْلَا أَنْ رَبَطْنَا عَلَى قَلْبِهَا لِتَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ - ترجمہ ۔ اور موسیٰ کی ماں کا دل فارغ ہو گیا (غم وہم سے ) یقیناً قریب تھی کہ اس کو ظاہر کر دیتی اگر ہم اس کے دل پر مضبوطی نہ ڈالتے نتیجہ یہ کہ وہ یقین کرنے والوں میں سے ہوئی تھی ۔ ہم اس کے دل پر تفسير وَ أَصْبَحَ فُؤَادُ أَمْ مُوسَى فَرِفًا۔ لَا تَخَافِي وَلَا تَحْزَنِي کی وحی ہو اور پھر ایک ملہمہ