حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 310
حقائق الفرقان ۳۱۰ سُورَةُ النَّمْلِ - قُلْ عَسَى أَنْ يَكُونَ رَدِفَ لَكُمْ بَعْضُ الَّذِي تَسْتَعْجِلُونَ ۔ ترجمہ ۔ کہہ دو کہ قریب ہے کہ تمہارے پیچھے آلگا ہو جس کی تم جلدی مچا رہے ہو ۔ تفسیر - رَدِفَ لَكُمْ ۔ یعنی میرے نکلنے کے پیچھے ہی تم پر عذاب ہوگا۔ چنانچہ دوسرے مقام پر لَكُمْ مِيْعَادُ يَوْمٍ (سبا : سبا : (۳۱) اور مَا كَانَ اللَّهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنْتَ فِيهِمْ (الانفال: الانفال: ۳۴) فرمایا۔ یوم سے مراد ایک سال ہے۔ یسعیاہ نبی نے باب ۲۱ آیت ۱۷ میں فرمایا ہے۔ عرب کی بابت الہامی کلام ۔ وہاں لکھا ہے کہ ایک سال میں قیدار کے بہادر گھٹ جاویں گے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۱) تو کہ تم کو وعدہ ہے۔ ایک دن کا نہ دیر کرو گے اس سے ایک گھڑی نہ شتابی ۔ اس میں بتایا کہ یہ عذاب کچھ حصہ اس عذاب موعود کا ہوگا ۔ اور تمہاری تباہی اور استیصال کا شروع ہوگا ۔ ( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۲۰۳) ٧٦ - وَمَا مِنْ غَائِبَةٍ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِلَّا فِي كِتَبٍ مُّبِينٍ - ترجمہ ۔ اور کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں آسمانوں اور زمین میں مگر وہ سب صریح حفاظت میں ہے۔ تفسير الا في كتب مبین ۔ خدا کی حفاظت میں ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۱) - إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ يَقُصُّ عَلَى بَنِي إِسْرَاءِيلَ أَكْثَرَ الَّذِي هُمْ فِيهِ يَخْتَلِفُونَ - ترجمہ ۔ کچھ شک نہیں کہ یہ قرآن شریف بنی اسرائیل کے حالات بہت بیان کرتا ہے ( یعنی ان پر حکم ہے) اکثر ان باتوں کو جن میں وہ جھگڑا کرتے ہیں۔ تفسیر هُمْ فِيهِ يَخْتَلِفُونَ ۔ سب سے بھاری اختلاف مسیح کی آمد کے متعلق تھا۔ اس زمانہ میں بھی یہی اختلاف ہے۔ قرآن شریف نے اسے صاف کر دیا ہے۔ لے تمہارے لئے ایک سال کا وعدہ ہے ۔ اللہ ان کو عذاب دینے والا نہیں جب تک کہ تو ان میں ہے۔