حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 305
حقائق الفرقان ۳۰۵ سُورَةُ النَّمْلِ ۵۳- فَتِلْكَ بُيُوتُهُمْ خَاوِيَةٌ بِمَا ظَلَمُوا إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لِقَوْمٍ ه ورود يعلمون - ترجمہ ۔ تو یہ ان کے گھر ہیں ویران پڑے ہوئے ان کے ظلم کے سبب سے ۔ یہ واقعہ بطور نشان کے ہے اس قوم کے لئے جو جانتی ہے۔ تفسیر - إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَةً - سکے والوں کو سمجھایا کہ تم بھی ایسی ہی تدبیروں کے درپے ہو۔ مگر وہی انجام ہوگا جو صالح کے مخالفوں کا ہوا۔ سب تباہ ہوئے ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۱، ۲۸ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۹۰) ۵۷- فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهِ إِلَّا أَنْ قَالُوا أَخْرِجُوا إِلَ لُوطٍ مِنْ قَرْيَتِكُمْ إِنَّهُمُ أَنَاسُ يَتَطَهَّرُونَ - ترجمہ ۔ تو لوط کی قوم کا کچھ جواب نہ تھا اس کے سوا کہ کہنے لگے نکالو لوط کے گھر والوں کو تمہاری بستی سے کیونکہ یہ لوگ تو بڑے صاف و پاک رہنے والے ہیں ۔ تفسیر - يتطهرون ۔ جو شہوت رجال سے بچے ۔ اسے عربی زبان میں متطھر کہتے ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۱، ۲۸ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۹۰) ٦٠ - قُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ وَ سَلامُ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفَى اللَّهُ خَيْرٌ أَمَّا يشركون - ج ترجمہ ۔ تو کہہ دے سب تعریف اور واہ واہ اللہ ہی کی ہے اور سلام اس کے بندوں پر جن کو اس نے برگزیدہ کیا۔ بھلا اللہ بہتر ہے یا وہ جن کو یہ لوگ شریک ٹھہراتے ہیں ۔ تفسیر کہ حمد اللہ کے لئے اور سلام اس کے برگزیدہ بندوں پر ۔ بتاؤ الا نے پر۔ اللہ خیر و برکت ہے۔ یا وہ جنہیں شریک ٹھہراتے ہیں ۔ ( نور الدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۳۱)