حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 282
حقائق الفرقان ۲۸۲ سُورَةُ النَّمْلِ - إِنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ زَيَّنَا لَهُمْ أَعْمَالَهُمْ فَهُمْ يَعْمَهُونَ - ترجمہ ۔ کچھ شک نہیں کہ جو لوگ یقین نہیں رکھتے آخرت کا ہم نے ان کے سامنے نیک اعمال بڑی خوشنما شکل میں پیش کئے مگر انہوں نے اپنے آپ کو اندھا بنا رکھا ہے۔ تفسیر۔ جولوگ جزا وسزا کو نہیں مانتے ۔ ان کیلئے ہم نے انکے وہ نیک اعمال جوان کو کرنے چاہئیں عمدہ عمدہ پیرایوں میں خوبصورت کر کے دکھائے ( یہ ہدایت ہے) مگر شر پر غور سے نہیں دیکھتے اندھوں کا سا کام کرتے ہیں ۔ مگر برے کام کو خوبصورت کر کے دکھانا شیطان کا کام ہے۔ جیسے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ زَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَنُ أَعْمَالَهُمُ (النحل : (۶۴) شیطان نے ان کو ان کے بداعمال خوبصورت کر کے دکھا دیئے۔ نیک کام کا خوبصورت کر کے دکھانا اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔ حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الْإِيْمَانَ وَ اللہ تعالیٰ نے ہی زَيَّنَهُ فِي قُلُوبِكُمْ وَكَرَّةَ إِلَيْكُمُ الْكُفْرَ وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ (الحجرات: (٨) الله تعـ ۸) تمہارے دلوں میں ایمان محبوب بنایا اور خوبصورت کر کے دکھا یا اس کو تمہارے دلوں میں اور نا پسند کر کے دکھا یا کفر، بد عہدی، بے فرمانی کو۔ ایسی آیات قرآن مجید میں اور بہت ہیں۔ جن میں صریح لفظوں میں فرمایا کہ بد اعمال شیطان خوبصورت کر کے دکھلاتا ہے۔ ( بدر جلد نمبر ۱۶ مورخہ ۲۰ جولائی ۱۹۰۵ ء صفحه (۲) زَيَّنَّا لَهُمْ أَعْمَالَهُمْ ۔ ترجمہ جو عام طور پر کیا جاتا ہے۔ وہ غلط ہے۔ صحیح معنی یہ ہیں جو کام بندوں کو کرنا چاہئیں ۔ ہم نے ان کو نہایت خوبصورت کر کے پیش کیا ہے مگر جیسا کہ اندھا کسی خوبصورتی کو دیکھ نہیں سکتا۔ اسی طرح یہ بھی نیک اعمال کے جمال کو دیکھ نہیں سکتے ۔ اس واسطے بداعمالی میں پڑے ہیں۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخہ ۲۸،۲۱ جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۹) زَيَّنَّا لَهُمْ أَعْمَالَهُمْ ۔ ہم نے تو ان کیلئے جو اعمال کرنے کے ہیں۔ بہت خوبصورت دکھائے ۶ ہیں۔ تاکہ ان کی طرف مشغول ہوں ۔ تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۰) أُولَئِكَ الَّذِينَ لَهُمْ سُوءُ الْعَذَابِ وَهُمْ فِي الْآخِرَةِ هُمُ الْأَخْسَرُونَ - ترجمہ ۔ یہی لوگ ہیں جن کے لئے برا عذاب ہے اور یہی آخرت میں ٹوٹا پانے والے ہیں۔