حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 281 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 281

حقائق الفرقان ۲۸۱ سُورَةُ النَّمْلِ الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَيُؤْتُونَ الزَّکٰوةَ وَهُمْ بِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ - ترجمہ ۔ جو درست رکھتے ہیں نماز اور زکوۃ دیتے ہیں اور وہ آخرت پر بھی یقین رکھتے ہیں ۔ تفسیر ۔ جو مضبوط رکھیں نماز کو ۔ ایک طریق ہدایت تو یہ ہے کہ عظیم الشان ذات کے سامنے خشوع خضوع سے قسم قسم کی نیازمندی کا اظہار کرے عظمت و جبروت الہی کو یاد کر کر ہاتھ باندھ کر غلاموں کی طرح ۔ حضور میں کھڑے ہونا ، جھکنا ، زمین پر گر پڑنا اور پھر اپنے محسن صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنا ۔ دعا ئیں کرنا۔ یہ تو نماز ہے۔ ہاتھ پاؤں زبان ناک آنکھ کان سے اکثر کام ہوتے رہتے ہیں ۔ جو بعض ان میں غلطی پر بھی مبنی ہوتے ہیں۔ خصوصا ناک تو ایسی چیز ہے کہ اس کے پیچھے انسان سب کچھ برباد کر دیتا ہے پس بقدر طاقت ان کو ظاہری طور پر صاف کرو۔ اور باطنی پاکی اور صفائی کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا کرواسی واسطے جناب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں بعد وضو کے پڑھو أَشْهَدُ أَنْ لا إلهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدً اعَبْدُهُ وَرَسُولُهُ اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ التَّوَّابِينَ وَاجْعَلْنِي مِنَ الْمُتَطَهِّرِينَ ۔ یہ وضو ہوا ۔ وَيُؤْتُونَ الزَّکٰوة - اور دیا کریں زکوة - بدنی خدمات تو کسی قدر سہل ہیں۔ مگر مال کا خرچ کرنا زیادہ مشکل ہوتا ہے گر جاں طلبی مضائقہ نیست زرمی طلبی سخن دریس است مگر مومن صادق کو مال کا خرچ کرنا مشکل نہیں ہوتا۔ اسی واسطے اس کا نام صدقہ ہے یعنی مومن کے صدق کی علامت ہے وہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کیلئے اور مخلوق کی بہتری کیلئے مال خرچ کرتا ہے۔ وَهُمْ بِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ ۔ اسی پر بس نہیں بلکہ وہ جزاء وسزا پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ تو ہدایت ہے۔ ( بدر جلد نمبر ۱۶ مورخہ ۲۰ جولائی ۱۹۰۵ ء صفحه ۲) لے میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔ وہ ایک ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں ۔ اے اللہ مجھے تو بہ کرنے والوں میں سے بنادے اور مجھے پاک صاف رہنے والوں میں سے بنادے۔ ۲ اگر تم (مجھ سے) جاں طلب کرتے تو کوئی بات نہ تھی۔ مجھ سے مال کی طلب بہت بڑی بات ہے ۔