حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 272
حقائق الفرقان ۲۷۲ سُورَةُ الشُّعَرَاء اسی واسطے یہ دعا ہر خطبہ جمعہ میں پڑھی جاتی ہے۔ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا وَ مِنْ سَيِّئَاتِ أَعْمَالِنَا کہ ہمیں اعمال کے بدنتائج سے محفوظ رکھ۔ (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ / جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۷) ۱۱۸ - قَالَ رَبِّ إِنَّ قَوْمِي كَذَّبُونِ - ترجمہ ۔ نوح نے کہا اے میرے رب ! میری قوم نے مجھے جھٹلایا۔ تفسیر ۔ رَبِّ إِنَّ قَوْهِي - يهِ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمَرْجُومِينَ (الشعراء: ۱۱۷) کے مقابلہ میں انبیاء کا ہتھیار ہے۔ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ (۱۸۸) ۱۲۷ - فَاتَّقُوا اللهَ وَأَطِيعُونِ - ترجمہ ۔ تو تم اللہ ہی کو سپر بناؤ اور میری اطاعت کرو۔ تفسیر - وَأَطِيعُون۔ جو لوگ نبیوں کی اطاعت کے منکر ہیں۔ وہ غور کریں یہاں تو رسول بمعنے کتاب اللہ نہیں ہو سکتا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۸) ۱۳۰،۱۲۹ - اَتَبُنُونَ بِكُلِّ رِيعَ آيَةً تَعْبَثُونَ وَ تَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لعلكم تخلدون - ترجمہ ۔ کیا تم بناتے ہو ہر ایک اونچی جگہ پر ایک نشان کھیلنے کو ۔ اور تیار کرتے ہو مضبوط مکان تا کہ تم ہمیشہ رہو۔ تفسیر اتبنون ۔ وہ قوم اسٹیچو اور عالی شان مکان بناتی تھی۔ ریع ۔ شرف ( اونچی جگہ ) طریق ( رستے ) منظر ( عمدہ نظارے کی جگہ ) ۔ مَصَانِعَ - جَمْعُ مَصْنَع جس کے معنے کلین اعلیٰ کوٹھیاں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ (۱۸۸) لے تو ضرور پتھروں سے مار دیا جائے گا اور تجھ سے ضرور سختی کی جائے گی ۔