حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 269 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 269

حقائق الفرقان ۲۶۹ سُورَةُ الشُّعَرَاء فَإِنَّهُمْ عَدُولي - حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اعلان کر دیا کہ یہ بت میرے دشمن ہیں اگر ضرر پہونچا سکتے ہیں تو سب سے پہلے پہونچائیں گے۔ مگر ایسا ہرگز نہ ہوگا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۷) ۷۹ تا ۸۲ - الَّذِي خَلَقَنِى فَهُوَ يَهْدِيْنِ وَالَّذِي هُوَ يُطْعِمُنِي وَ يَسْقِينِ وَ إِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ - وَالَّذِي يُمِيتُنِي ثُمَّ يُحْيِينِ - ترجمہ ۔ جس نے مجھے پیدا کیا پھر وہی مجھ کو کامیابی کی راہ دکھا رہا ہے۔ اور وہی مجھ کو کھلاتا پلاتا ہے۔ اور جب میں بیمار ہو جاتا ہوں تو وہی مجھ کو شفا دیتا ہے۔ اور جب مجھ کو مارتا ہے تو پھر جلا دیتا ہے۔ تفسیر۔ وہی رب جس نے مجھے پیدا کیا اور وہی میرا رہنما ہے۔ اور مجھے منزلِ مقصود تک پہنچانے والا ۔ وہی جو مجھے کھانا دیتا ہے اور پانی پلاتا ہے۔ اور جب ؟ پلاتا ہے۔ اور جب کبھی اپنی غلطی سے بیمار ہوتا ہوں تو فضل سے شفاء بخشتا ہے۔ وہی جو مجھے مارے اور پھر جلا دے۔ صدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۴۲) فَهُوَ يَهْدِينِ ۔ جب ہم ایک انسان کی رضا مندی کی راہ دریافت نہیں کر سکتے ۔ تو اس وراء الوراء ذات کی رضا مندی کی راہ سواکسی کے بتانے کے کس طرح معلوم کر سکتے ہیں ۔ وَ إِذَا مَرِضْتُ ۔ ایک عجیب نکتہ یہ ہے کہ مرض کو اپنی طرف منسوب کیا ہے یمر ضنی نہیں فرمایا۔ کیونکہ دکھ خدا کی طرف سے کبھی نہیں آتا۔ جب تک انسان کوئی کمزوری نہ کما لے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۷) ۸۳ تا ۷ ۸ - وَالَّذِى اَطْمَعُ أَنْ يَغْفِرَ لِي خَطِيئَتِي يَوْمَ الدِّينِ رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَ الْحِقْنِي بِالصَّلِحِينَ - وَ اجْعَلْ لِي لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِينَ وَ اجْعَلْنِي مِنْ وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ - وَاغْفِرْ لِأَبِي إِنَّهُ كَانَ مِنَ الضَّالِّينَ - ترجمہ ۔ اور وہ میرا رب ہے جس سے امید ہے کہ میری خطائیں ( یعنی تقاضائے بشری ) معاف کر دے جزا کے وقت ۔ اے رب ! مجھے عنایت فرما فہم و دانائی اور مجھ کو ملا سنوار والے لوگوں میں ۔ اور