حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 268
حقائق الفرقان ۲۶۸ سُورَةُ الشُّعَرَاء ۷۳ تا ۷۵ - قَالَ هَلْ يَسْمَعُونَكُمْ إِذْ تَدْعُونَ - أَوْ يَنْفَعُونَكُمْ أَوْ يَضُرُّونَ - قَالُوا بَلْ وَجَدْنَا آبَاءَنَا كَذلِكَ يَفْعَلُونَ - ترجمہ ۔ ابراہیم نے کہا کیا یہ تمہاری کچھ سنتے بھی ہیں جب تم پکارا کرتے ہو۔ یا کچھ تم کو فائدہ یا نقصان پہنچا سکتے ہیں ۔ انہوں نے جواب دیا نہیں تو بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو اسی طرح کرتے پایا۔ تفسیر۔ ابراہیم نے کہا۔ کیا یہ بت تمہاری پکار کو سنتے ہیں؟ یا کیا تم کو نفع دیتے ہیں؟ یا تم کو کوئی دکھ دیتے ہیں؟ بت پرست لوگوں نے جواب دیا۔ ہم بت پرستی کی دلیل تو نہیں رکھتے ۔ مگر ہم نے اپنے بزرگوں کو پایا ہے کہ وہ ایسا ہی کرتے ہیں ۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۴۱، ۲۴۲) وَجَدْنَا آبَاءَنَا ۔ تعجب ہے کہ لوگ دنیا کے معاملات میں تو جدت پسند ہیں مگر دین کے بارے میں وَجَدْنَا آبَاءَ نا کہہ دیتے ہیں ۔ کیا لوگ ریلوں اور سٹیمروں پر سوار نہیں ہوتے ۔ حالانکہ ان کے باپ دادا نہیں ہوئے ۔ یہ محض حیلہ سازیاں ہیں جو مشرکین اللہ کی عبادت نہ کرنے کے لئے ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخه ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۷) کرتے تھے۔ رودود ۷۶ تا ۷۸۔ قَالَ أَفَرَعَيْتُم مَّا كُنْتُمْ تَعْبُدُونَ - اَ تَعْبُدُونَ - أَنْتُمْ وَ آبَاؤُكُمُ الْأَقْدَمُونَ - فَإِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِي إِلَّا رَبَّ الْعَلَمِينَ - ترجمہ ۔ ابراہیم نے کہا بھلا تم دیکھتے ہو کہ تم کیا پوجتے رہے ہو۔ تم اور تمہارے اگلے باپ دادا۔ تو وہ مورتیں تو میری دشمن ہیں ہاں سب جہانوں کو آہستہ آہستہ کمال کو پہنچانے والا وہی ہے جو میرا رب ہے ۔ تفسیر۔ تب ابراہیم نے جواب میں کہا۔ سنو! تم بت پرستی کے معتقد تو کہا کرتے ہو کہ جن کی پرستش ہم کرتے ہیں۔ اگر ہم چھوڑ بیٹھیں تو شاید ہمیں دکھ دیں۔ سنو! جن لوگوں کی تم نے اور تمہارے باپ دادا نے پرستش کی وہ سب کے سب مجھے برے لگتے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ رب ال بھی مجھے پیارا نہیں۔ العلمین کے سوا کوئی ( تصدیق براہین احمدیہ ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۴۲)