حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 244 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 244

حقائق الفرقان ۲۴۴ سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ هباء کہتے ہیں ۔ (۲) غبار۔ (۳) ہوا میں جو دھول اڑتی ہے۔ (۴) پانی جو بہہ کے چلا جاتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۵) ٢٦ - وَ يَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَاءُ بِالْغَمَامِ وَنُزِّلَ الْمَلَئِكَةُ تَنْزِيلًا - ترجمہ ۔ اور جس دن آسمان پھٹ جائے گا بدلی سے اور فرشتے اتارے جائیں گے بخوبی ۔ تفسیر وَ يَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَاءُ بِالْغَمَامِ دوسرے مقام پر فرمایا ہے ۔ هَلْ يَنْظُرُونَ إِلَّا أَنْ يأْتِيَهُمُ الله (البقرۃ:۲۱۱) یہ ایک پیشگوئی ہے ۔ جنگ میں بادل بھی برسا۔ فرشتے بھی اترے اور مسلمان مظفر و منصور ہوئے اور کفار شکست یاب۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۵) ۲۸ - وَيَوْمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلَى يَدَيْهِ يَقُولُ يُلَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلًا - ترجمہ ۔ اور جس دن کاٹ کاٹ کھائے گا ظالم اپنے ہاتھوں کو اور کہے گا کیا اچھا ہوتا میں رسول اللہ کے ساتھ راہ چلتا۔ تفسیر اور جس دن کاٹ کاٹ کھاوے گا گنہگار اپنے ہاتھ کہے گا کسی طرح میں نے پکڑی ہوتی رسول کے ساتھ راہ۔ ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۳۱۷ حاشیہ ) ۲۹- يُوَيلَتى لَيْتَنِي لَمْ اتَّخِذُ فُلَانًا خَلِيلًا - ترجمہ ۔ مجھ پر افسوس میں فلاں شخص کو دوست نہ بنا تا تو اچھا ہوتا۔ تفسير لَمْ اتَّخِذُ فُلَانًا خَلِيلًا - کئی دوست بری ترغیبیں دے کر جہنم کی راہ دکھاتے ہیں ۔ ان سے بچو۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۵) اے خرابی میری کہیں نہ پکڑی ہوتی میں نے فلانے کی دوستی ۔ ( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۳۱۷ حاشیہ ) ۳۱- وَقَالَ الرَّسُولُ يُرَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا - ترجمہ ۔ اور رسول نے کہا اے میرے رب ! بے شک میری قوم نے اس قرآن شریف کو چھوڑ دیا تھا۔ اے کیا وہ اس بات کے منتظر ہیں کہ خود اللہ آجاوے۔