حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 243 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 243

حقائق الفرقان ۲۴۳ سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ ۲۲ - وَ قَالَ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا لَوْ لَا أُنْزِلَ عَلَيْنَا الْمَلائِكَةُ أَوْ نَرَى رَبَّنَا لَقَدِ اسْتَكْبَرُوا فِي أَنْفُسِهِمْ وَعَتَو عُتُوا كَبِيرًا - ترجمہ ۔ اور ان لوگوں نے جو ہمارے حضور حاضر ہونے کا خوف نہیں رکھتے یا حضوری سے منکر ہیں کہا کہ کیوں نہ اترے ہم پر فرشتے یا ہم خود دیکھتے اپنے رب کو ۔ یہ لوگ بڑا تکبر رکھتے ہیں اپنے نفس میں اور سر چڑھ گئے ہیں بڑی شرارت میں ۔ تفسیر - لا يَرْجُونَ ۔ ڈرتے نہیں ۔ ۔ لَوْ لَا أُنْزِلَ عَلَيْنَا الْمَلائِكَةُ ۔ ہمیں کیوں رویا نہیں ہوتے؟ ہمیں کیوں الہام نہیں ہوتا؟ وہ زمیندار احمق ہے جو کہے۔ بادشاہ خود آ کر میرے گھر میں معاملہ کیوں نہیں لیتا کیونکہ اس کی تو اتنی ہی قدر ہے کہ ایک نمبر دار جوتے مار کر اس سے معاملہ وصول کر لے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ (۱۸۵) ٢٣ - يَوْمَ يَرَوْنَ الْمَلَئِكَةَ لَا بُشْرَى يَوْمَئِذٍ لِلْمُجْرِمِينَ وَ يَقُولُونَ حِجْرًا محْجُورًا - ترجمہ ۔ جس دن فرشتوں کو دیکھ لیں گے تو اس دن کوئی خوشی نہ ہوگی جناب الہی سے قطع تعلق کرنے والوں کو اور بولیں گے کوئی کھڑی ہو جائے بڑی اوٹ ۔ تفسیر ۔ وَيَقُولُونَ ۔ فرشتے کہیں گے۔ حِجْرًا مَّحْجُورًا ۔ حرام محرم ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ (۱۸۵) ۲۴ - وَقَدِمْنَا إِلَى مَا عَمِلُوا مِنْ عَمَلِ فَجَعَلْتُهُ هَبَاءً مَنْثُورًا - ترجمہ ۔ اور جو کوشش رسول اللہ کے مقابل میں کی جاتی ہے اسے ہم دھول کی طرح اڑا دینے کے لئے آمادہ ہو گئے ہیں۔ تفسیر - هباء منثورا - کوٹھڑی میں جو دھوپ پڑتی ہے۔ اس میں جو ذرے سے نظر آتے ہیں ان کو