حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 232 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 232

حقائق الفرقان ۲۳۲ سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ طاقت والے اس سر گروہ کے ہلاک ہوئے اور مسلمانوں کو فتح اور غلبہ حاصل ہوا۔ اس کے علاوہ دلائل اور حج نیرہ کا فرقان ہے جو انبیاء اور ان کے متبعین کو عطافرما یا جاتا ہے۔ فرقان یک دفعہ سارے جہان کو غارت نہیں کر دیتا ۔ بلکہ بعضوں کو اس وقت ہلاک کیا جاتا ہے تا کہ دوسروں کے واسطے خوف اور عبرت کا موقع ملے ۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ لِيَكُونَ لِلْعَلَمِينَ نَذِيرًا - کیا معنی؟ فرقان اس واسطے نازل ہوتا ہے کہ دوسرے لوگوں کے واسطے ہدایت کا باعث ہو جائے ۔ جنگ بدر میں بڑے آدمی جو ہلاک ہوئے ان کی تعداد قریباً آٹھ ہی تھی ۔ مگر ایسا بڑا فرقان ہمارے دیکھتے ہوئے ہمارے ملک میں ہوا ۔ الا تعجب اور حیرت کا مقام ہے کہ دوسرے مشاہدہ کنندہ کو کوئی عبرت نہیں ہوئی۔ یا ہوئی تو بہت ہی کم ۔ غور کرو۔ وادی کانگڑہ میں جو بیس ہزار آدمی ہلاک ہوا ہے وہ دوسروں کو ایک عبرت دلانے والا واقعہ ہے۔ نہ صرف ان لوگوں کو جو اس سلسلہ کے مخالف : ہیں بلکہ احمد ! لکہ راحمدیوں کو بھی اپنی حالت کی اصلاح کی طرف توجہ دلاتا ہے۔ یہود کی ذلت اور ان کا سو ر اور بندر بننا بھی ایسا واقعہ تھا کہ لوگ اس سے عبرت پکڑتے مگر غفلت کے باعث وہ عبرت نہیں ۔ غور کرو۔ فَجَعَلْنَهَا نَكَالًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهَا وَمَا خَلْفَهَا وَ مَوْعِظَةً لِلْمُتَّقِينَ ( البقرة: ٦٧ ) - ترجمہ ۔ پس کر دیا ہم نے اس قصہ یہود کو دہشت ان لوگوں کے لئے جوان کے سامنے تھے اور پیچھے آنے والوں کے لئے اور نصیحت و وعظ متقیوں کے لئے۔ یہ فرقان کی دلیل دہر یہ لوگوں کو بھی ہدایت کی طرف بلاتی ہے کیونکہ اگر خدا کوئی نہیں تو کیا سبب ہے کہ دنیا میں ہمیشہ وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو خدا کے مرسلین ہوتے ہیں اور عبادت الہی کا وعظ کرتے ہیں۔ اور ان کے مخالف ناکام مرتے ہیں۔ اس سورہ شریف میں تمام مذاہب باطلہ کی تردید ہیں۔اس کی گئی ہے۔ چنانچہ اگلی آیت میں ان لوگوں کی طرف اشارہ کیا ہے۔ جو کسی اور شئے کو مظہر خدا بناتے ہیں۔ یا بت پرستی کرتے ہیں۔ ( بدر جلد نمبر ۱۳ مورخه ۲۹ جون ۱۹۰۵ ء صفحه (۳) لِلْعَلَمِينَ نَذِيرًا - کفار بدر کی ہلاکت تمام جہان کے لئے نشان ہوگی ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۴)