حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 213 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 213

حقائق الفرقان ل الله سُورَةُ النُّورِ ۴۶۔ وَاللهُ خَلَقَ كُلَّ دَابَّةٍ مِّنْ مَّاءٍ فَمِنْهُمْ مَنْ يَمْشِي عَلَى بَطْنِهِ ۚ وَ مِنْهُم مَّنْ يَمْشِي عَلَى رِجْلَيْنِ وَمِنْهُم مَّنْ يَنشِئُ عَلَى أَرْبَعٍ يَخْلُقُ اللَّهُ مَا يَشَاءُ إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ - ترجمہ ۔ اور اللہ ہی نے پیدا کیا ہر ایک جاندار کو کئی قسم پر پانی سے ۔ ان میں سے کوئی تو چلتا ہے اپنے پیٹ کے بل اور کوئی دو پاؤں پر چلتا ہے اور کوئی چار پاؤں پر اور پیدا کرتا رہتا ہے اللہ جو چاہتا ہے۔ بے شک وہ ہر ایک چیز کا بڑا اندازہ کرنے والا ہے۔ تفسیر - ماء نطفہ کا پانی۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ صفحه ۱۸۳) ۴۷۔ لَقَدْ اَنْزَلْنَا أَيْتِ مُبَيِّنَتِ وَ اللهُ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ - - ترجمہ ۔ اور بے شک ہم نے روشن آیتیں نازل فرمائیں اور اللہ راہ راست بتا دیتا ہے جسے چاہے سیدھے رستے کی طرف ۔ تفسیر - لقد أنزلنا ۔ اس سورۃ میں پیشنگوئیاں صاف صاف کر دی ہیں ۔ لد وَاللهُ يَهْدِی ۔ ان باتوں سے جو چاہے سیدھی راہ نکال سکتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۳) ۴۸ - وَ يَقُولُونَ آمَنَّا بِاللَّهِ وَ بِالرَّسُولِ وَ أَطَعْنَا ثُمَّ يَتَوَلَّى فَرِيقٌ مِنْهُمْ مِنْ بَعْدِ ذَلِكَ وَمَا أُولَئِكَ بِالْمُؤْمِنِينَ ۔ ترجمہ ۔ اور دغا باز منہ سے کہتے ہیں ہم نے اللہ کو مانا ہے اور رسول کو اور فرمانبردار بنے ہیں پھر ایک سے نے ایک جماعت ان میں کی پھر جاتی ہے اس اقرار کے بعد اور یہ تو مومنوں میں نہیں ہیں ۔ تفسير يَقُولُونَ ۔ منہ سے کہتے ہیں۔ عمل نہیں۔ اس میں اشارہ ہے کہ تقیہ کرنے والے مخالفین خلفاء مومن کہلائیں گے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۳)