حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 212 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 212

حقائق الفرقان ۲۱۲ سُورَةُ النُّورِ تفسیر وَإِلَى اللهِ الْمَصِيرُ ۔ خدا کی طرف انسان نے پہنچنا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۳) ۴۴ - أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللهَ يُزْجِي سَحَابًا ثُمَّ يُؤَلِّفُ بَيْنَهُ ثُمَّ يَجْعَلُهُ رُكَامًا فَتَرَى الْوَدْقَ يَخْرُجُ مِنْ خِلْلِهِ وَيُنَزِّلُ مِنَ السَّمَاءِ مِنْ جِبَالِ فِيهَا مِنْ بَرَدٍ فَيُصِيبُ بِهِ مَنْ يَشَاءُ وَيَصْرِفُهُ عَنْ مَنْ يَشَاءُ يَكَادُ سَنَا بَرْقِهِ يَذْهَبُ بِالْأَبْصَارِ - ترجمہ ۔ کیا تو نے نہیں دیکھا اللہ بادلوں کو ہانک لاتا اور چلاتا ہے پھر ان کو آپس میں ملاتا ہے پھر ان کو تہ بتہ کرتا ہے پھر تو دیکھتا ہے مینہ کو کہ نکلتا ہے اس کے اندر سے اور اتارتا ہے ان بادلوں سے جو پہاڑوں سے ٹکر کھا کر آتے ہیں جن میں کہ اولے ہوتے ہیں پھر جب یا جس پر چاہتا ہے وہ اولے برسا دیتا ہے اور جس سے چاہتا ہے اولے اور گار کے پتھر ہٹا دیتا ہے۔ قریب ہے کہ بجلی کی چمک ان کی آنکھیں کھو دے۔ تفسير - يرجى سَحَابًا - دریا سمندر - آدمی کے اندر سے سب جگہ سے پانی بھاپ بن کر اوپر کو جا رہے ہیں۔ اور مختلف جگہوں کے قطرے ایک دوسرے کے ساتھ مل رہے ہیں ۔ اسی طرح مسلمانوں , کی افواج میں دور دراز سے لوگ شامل ہوں گے۔ الْوَدُقَ - نالیاں مِنَ السَّمَاءِ ۔ بادلوں سے يُصِيبُ ۔ بعض اشیاء کو نقصان پہونچتا ہے ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۳) ۴۵- يُقَلِّبُ اللهُ الَّيْلَ وَالنَّهَارِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَعِبْرَةً لِأُولِي الْأَبْصَارِ - ترجمہ ۔ اللہ رات و دن بدلتا رہتا ہے۔ اس میں اہل بصیرت کے لئے عبرت ہے۔ تفسیر يُقلب ۔ رات کے وقت دن ہو جانا تھوڑا عرصہ گزرا۔ اس وقت 4 بجے رات ہو جاتی تھی آج کل روز روشن ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ صفحہ ۱۸۳)