حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 203
حقائق الفرقان ۲۰۳ سُورَةُ النُّورِ نیچی نہیں ہوتی مولوی محمد اسمعیل صاحب شہید رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں۔ اگر کسی حسین پر پہلی نظر پڑ جائے ۔ تو تم دوبارہ اس پر ہرگز نظر نہ ڈالو۔ اس سے تمہارے قلب میں ایک نور پیدا ہوگا۔ (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۲) ۳۲- وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَى جُيُوبِهِنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ آبَائِهِنَّ أَوْ آبَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبْنَا بِهِنَّ أَوْ أَبْنَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي أَخَوَاتِهِنَّ أَوْ نِسَائِهِنَّ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُنَّ أَوِ التَّبِعِينَ غَيْرِ أُولِي الْإِرْبَةِ مِنَ الرِّجَالِ أَوِ الطِّفْلِ الَّذِينَ لَمْ يَظْهَرُوا عَلَى عَوْرَتِ النِّسَاءِ وَلَا يَضْرِبْنَ بِأَرْجُلِهِنَّ لِيُعْلَمَ مَا يُخْفِينَ مِنْ زِينَتِهِنَّ وَتُوبُوا إِلَى اللَّهِ جَمِيعًا أَيُّهَ الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ - ترجمہ ۔ اور ایماندار عورتوں سے کہہ دے نیچی نگاہ رکھا کریں اپنی۔ اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں اور اپنے سنگار نہ دکھا ئیں مگر وہ زینت جو چھپ نہیں سکتی اور ان کو چاہیے کہ ڈالیں اپنی اوڑھنیاں اپنی گردنوں اور گریبانوں پر اور نہ ظاہر کریں اپنا سنگار مگر اپنے خاوندوں پر یا اپنے باپ دادا پر یا اپنے خاوند کے باپ دادا پر یا اپنے بیٹوں پر یا اپنے خاوند کے بیٹوں پر یا اپنے بھائیوں پر یا اپنے بھتیجوں پر یا اپنے بھانجوں پر یا اپنی عورتوں پر یا اپنے ہاتھ کے مال پر یا طفیلیوں پر جومرد صاحب شہوت نہیں یا ان لڑکوں پر جو خبر دار نہیں عورتوں کی شرم گاہوں پر اور پاؤں پٹک پٹک کر نہ چلیں زمین پرتا کہ معلوم ہو جاوے وہ جو اپنا سنگار چھپاتی ہیں اور تم سب مل کر رجوع بحق کرو اے ایماندارو تا کہ تم نہال اور بامراد ہو جاؤ۔ تفسیر۔ ایسے ہی ایمان والی عورتوں سے بھی کہہ دے کہ آنکھوں کو برائی سے بچا رکھیں اور شرمگاہوں کی حفاظت رکھیں اور اپنے بناؤ سنگھار کو مت دکھلا دیں مگر وہ حصہ لا بدی ہے جو ظاہر ہے۔ اور اوڑھنی کو ایسا اوڑھیں کہ جیب تک چھپ جاوے اور عورتیں اپنے بناؤ سنگھار کو کسی پر ظاہر نہ کریں مگر